شریف احمد - ہندوستان
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر سے شریف احمد صاحب نے لکھتے ہیں کہ
ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں مجھے یہ کہنے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہت نہیں کہ ریڈیو تہران اسلامی جمہوریہ ایران واقعا ایک منفرد ریڈیو اسٹیشن ہے جس نے اپنی گذشتہ بیالیس برسوں کی نشریات میں اپنے اصولی موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی اور حق گوئی اور صداقت پر مبنی خبروں میں ریڈیو تہران بے نظیر ہے، ریڈیو تہران سن کر دل خوش ہوتا ہے، مجھے کچھ عرصے سے یہ محسوس ہورہا ہے کہ بعض قوتیں ریڈیو تہران کی نشریات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ریڈیو تہران کی نشریات شروع ہوتی ہے تو آواز بلکل صاف ہوتی ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد آواز میں خاص انداز کا شور شروع ہوجاتا ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے لیکن آواز قابل سماعت ہوتی ہے، آپ کے سارے پروگرام مجھے بہت ہی پسند ہیں ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔