ارشاد تھیم - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہمارے سینیئر سامع ارشاد تھیم صاحب نے
ملتان پاکستان سے ویسے تو حسین تقوی یہ خط کافی طولانی ہے لیکن اتنے اچھے انداز میں ارشاد تھیم صاحب نے تحریر کیا ہے کہ اس خط میں سے کچھ بھی کم کرنے کا دل نہیں چاہ رہا لیکن دامن وقت کو دیکھتے ہیں تو دو دل ہوجاتے ہیں بہرحال میں کچھ کرتی ہوں کہ اس خط کے مکمل متن کو اپنے الفاظ میں دوستوں کی نظر کردوں ، جناب ارشاد تھیم صاحب نے دنیا میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی غنڈہ گردی اور دنیا کے مختلف ملکوں میں انجام دی جانے والی جارحیت کو افسوسناک قرار دیا اور لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امن پسند ملک ایران کے خلاف جارحانہ رویہ قابل مذمت ہے، اور دنیا میں دھشت گردی کو فروغ دینے والا ملک خود امریکہ ہے اور آج امریکہ جو خود دھشت گرد ہے ایران کے خلاف دھشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہوا نظر آرہا ہے ، جناب ارشاد تھیم صاحب نے اپنے اس خط میں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، مسلمانوں کے کھلے دشمن ہے اور انہوں نے مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کا منصوبہ بنارکھا ہے، ایران دنیا میں وہ واحد ملک ہے کہ جو امریکہ اور اسرائیل کی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیتا ہے اور ہمیں ایران پر فخر ہے، آخر میں ارشاد تھیم صاحب نے لکھا ہے کہ ہم پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اردو سروس کے توسط سے ایران کے سپریم لیڈر آیت ا۔۔ العظمی سید علی خامنہ ای سمیت تمام قومی رہنماؤں، ایران کی مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔