Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • توقیر حسین - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ماڑی انڈس سے توقیر حسین صاحب نے لکھتے ہیں

کہ ریڈیو تہران کا پرانا سامع ہوں، پہلے ریڈیو زاہدان کو پابندی کے ساتھ خط لکھا کرتا تھا لیکن جب سے ریڈیو زاہدان کی نشریات کا سلسلہ بند ہوا، آپ لوگوں سے رابطہ مستقل بنیادوں پر قائم نہیں رہ سکا یہ خط دو سال بعد تحریر کررہا ہوں، لیکن اس عرصے میں نشریات پابندی کے ساتھ سنتا رہا ہوں، آپ کے سارے پروگرام مجھے بہت پسند ہیں ، ویسے میرا دل تو یہ چارہا ہوتا تھا کہ شاید آپ لوگوں کی طرف سے مجھ سے کوئی رابطہ کیا جائے گا لیکن نہ کوئی فون اور نہ کوئی پیغام خیر کوئی بات نہیں آپ لوگوں کی مصروفیات بہت زیادہ ہوتی ہیں ، ہمارے علاقے میں شام کی نشریات صاف سنائی دیتی ہیں جبکہ رات اور صبح کی نشریات کبھی صاف اور کبھی شور کے ساتھ سنی جاتی ہیں ، پروگرام بزم دوستاں میں دنیا بھر سے سامعین دوستوں کے خطوط سے محفل میں رونق رہتی ہے سن کر بہت اچھا لگتا ہے۔

ٹیگس