تلاش
-
Dec ۳۰, ۲۰۲۴
صدر ایران نے کہا ہے کہ ایران خطے اور تمام اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کے حصول کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تہران اور مسقط کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتا ہے۔
-
Dec ۲۵, ۲۰۲۴
صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے حرکت کی ذمہ داری قبول کرکے ثابت کردیا کہ ایران کا جوابی حملہ مکمل طور پر جائز تھا۔
-
Dec ۲۴, ۲۰۲۴
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے مسئلے پر لبنان نے صیہونی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کردی ہے۔
-
Dec ۲۴, ۲۰۲۴
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نےکہا ہے کہ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے بہت آگے تک ہے اور دشمنوں کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔
-
Dec ۱۴, ۲۰۲۴
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے شامی فوج کی جگہ جنگ نہ کرنے کو منطقی فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ استقامتی محاذ کی مدد کے راستے کھلے ہوئے ہیں۔
-
Dec ۱۰, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں ایرانی سفارتی مشنز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سفارتکاروں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
-
Dec ۰۴, ۲۰۲۴
شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کی شدید مذمت کی گئی۔
-
Nov ۱۴, ۲۰۲۴
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
-
Nov ۰۲, ۲۰۲۴
اسپین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ میڈریڈ میں دفاع و سلامتی کے زیر عنواں بین الاقوامی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
Nov ۰۱, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا کی سرگرمیاں بند کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۴
ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکہ اور اس کے حامیوں اور سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے درمیان لفظی جنگ کا میدان بن گیا۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے، امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر عالمی ادارے کے فرائض کی ادائيگي میں رکاوٹیں ڈالنے کے باعث صیہونی حکومت اس قدر گستاخ ہوگئي ہے کہ غزہ اور لبنان کے بعد ایران کے خلاف اپنے مجرمانہ اور جارحانہ اقدامات کے ارتکاب پر اتر آئی ہے۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۴
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت عالمی رائے عامہ کے نزدیک اپنی قانونی حیثیت کھوچکی ہے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۴
لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں دو ایرانی شہریوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے سلامتی کونسل پر صہیونی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔
-
Oct ۱۸, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیلی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے"۔
-
Oct ۱۷, ۲۰۲۴
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران اور اردن دونوں ہی علاقے کی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں اور موجودہ صورتحال کو غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔
-
Oct ۰۵, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے خلاف موقف اختیار کیا۔
-
Oct ۰۲, ۲۰۲۴
صدر مملکت نے امیر قطر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور کہا کہ خطے کی سلامتی تمام مسلمانوں کی سلامتی ہے۔
-
Sep ۲۹, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کی اہم وجہ ہے۔