تلاش
-
Feb ۲۴, ۲۰۲۲
ہیکرز آف سیویئر نامی ایک سائبر گروپ نے غاصب صیہونی ریاست کی حیفا اور اشدود کی بندرگاہوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر کے انکی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں مذکورہ بندرگاہوں کے دفاتر اور انکے کارکنوں کی تصاویر، انکی نجی معلومات اور مختلف سرگرمیوں کو صاف طور پر دکھایا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل بھی عصائے موسیٰ نامی ایک سائبر گروپ نے مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں لگے سی سی ٹی کیمروں کو ہیک کر لیا تھا۔
-
Feb ۲۳, ۲۰۲۲
صیہونی فوج نے شام کے شہر قنیطرہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
-
Feb ۲۲, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔
-
Feb ۲۱, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
-
Feb ۲۰, ۲۰۲۲
مقبوضہ فلسطین میں ایک غاصب صیہونی آبادکار نے ایک فلسطینی بچے کو اپنی کار سے کچل کر شدید طور سے زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی صیہونی دہشتگرد بارہا ننہے فلسطینی بچوں کو اپنی کار سے روند کر شہید کر چکے ہیں۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۲
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے کے مقابلے میں ہم شکست کھا گئے۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۲
سعودی عرب نے صیہونی فوجی عہدیدار کو لے جانے والے طیارے کے لئے اپنی ہوائی سرحد کھول دی۔ گزشتہ ایک مہینے سے کم مدت میں یہ دوسری بار ہے جو آل سعودی نے غاصب صیہونی عہدے داروں کو اپنی ہوائی سرحدوں سے عبور کرنے کی اجازت دی ہے۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۲
صیہونی بربریت کی پرواہ کئے بنا دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز ادا کی۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۲
بحرینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور صیہونی پرچم روند دیا۔
-
Feb ۱۸, ۲۰۲۲
حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو دہشتگرد قرار دیا جانا چاہیئے تو وہ صیہونی حکومت ہے۔
-
Feb ۱۷, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی محلے شیخ جراح کو ایک بار پھر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
-
Feb ۱۴, ۲۰۲۲
مقبوضہ فلسطین میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا۔
-
Feb ۱۴, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھرمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں رہائش پذیر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر دسیوں کو زخمی کر دیا۔
-
Feb ۱۳, ۲۰۲۲
فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی غاصبوں کے خلاف ہوئی ایک شہادت پسندانہ کاروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صیہونیوں کی جارحیت کا فطری جواب قرار دیا ہے۔
-
Feb ۱۳, ۲۰۲۲
مقبوضہ قدس کے شیخ جراح محلے میں اتوار کی صبح شہادت پسندانہ کارروائی ہوئی جس میں، ایک صیہونی زخمی ہو گیا۔
-
Feb ۱۳, ۲۰۲۲
لبنانی فوج نےصیہونی فوج کے ہاتھوں شام پر ہوائی حملے میں ملک کی سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے، اقوام متحدہ سے اسرائیل کو لگام لگانے کا مطالبہ کیا۔
-
Feb ۱۲, ۲۰۲۲
بحرین کی وزارت خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں ایک اعلی صیہونی عہدیدار کی تعیناتی کے بارے میں تفصیلات بیان کی ہے۔