تلاش
-
Nov ۰۲, ۲۰۲۱
ہندوستان کے ایک اخبار نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک دس سالہ فوجی و دفاعی سمجھوتے کے لئے نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ایک فوجی ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
-
Nov ۰۱, ۲۰۲۱
صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کچھ اہم کمپیوٹر سرورز پر بلیک شیڈو نامی ہیکر گروپ نے سائبر حملہ کیا ہے اور حملہ آوروں کے ایران سے روابط ہیں۔
-
Oct ۳۱, ۲۰۲۱
انسانی حقوق کی پامالی، ریاستی دہشتگردی، طفل کشی اور نسل پرستی کے لئے دنیا بھر میں معروف خود ساختہ صیہونی ریاست (اسرائیل) کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی جرائم کا پردہ فاش کرنے والی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر اپنی جھنجلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کی جگہ کوڑے دان میں ہے اور یہ کہہ کر اُسے پھاڑ دیا۔ ماہرین نے صیہونی نمائندے کی اس حرکت کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں موجود دنیا کے تمام نمائندوں کی توہین قرار دیا ہے۔
-
Oct ۳۱, ۲۰۲۱
امریکہ کی دوسو سے زائد تنظیموں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی انسانی حقوق تنظیموں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ اقدام کی مذمت کرے۔
-
Oct ۳۰, ۲۰۲۱
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پھاڑ دی جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر انسانی جرائم پر تنقید کی گئی تھی۔
-
Oct ۳۰, ۲۰۲۱
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقت بہت زیادہ کمزور پوزیشن میں ہے اور علاقے میں وہ اس سے زیادہ اثرورسوخ پیدا کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔
-
Oct ۳۰, ۲۰۲۱
غاصب صیہونی حکومت کے کریہ المنظر چہرے کو فضول اور حقیر لفاظی سے سنوارا نہیں جا سکتا، یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر زہرا ارشادی نے کہی۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۱
اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار گلوبز نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان اقتصادی تعلقات کی برقراری کی خبر دی ہے۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۱
انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب صیہونی حکومت کی ایما پر ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کر دیا۔
-
Oct ۲۸, ۲۰۲۱
اسرائیل نے غرب اردن میں مزید 3 ہزار صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
-
Oct ۲۷, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے اخبار ہارٹص نے ایران پر سائبر حملے میں صیہونی حکومت کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔
-
Oct ۲۷, ۲۰۲۱
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے اپنے حالیہ واشنگٹن دورے کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کے حساس سیاسی پہلوؤں پر انگلی رکھی!
-
Oct ۲۷, ۲۰۲۱
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کمانڈر نے متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو مضبوط کرنے اور اس کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت نے شام کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
-
Oct ۲۴, ۲۰۲۱
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکوت کو ایران کے دنداں شکن جواب کے نتیجے میں پہنچنے والے بھاری نقصانات کی تلافی کے لئے بجٹ کی فراہمی کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۱
فلسطین کے استقامتی گروہوں کی کمیٹیوں نے غرب اردن میں صیہونیوں کے لئے نئے رہائشی کمپلس کی تعیمر کے صیہونی حکومت کے منصوبوں کی مذمت کی ہے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۱
صیہونی میڈیا نے گھنٹوں خاموشی کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ کینیڈا کے سمندری حدود میں سانحہ کا شکار ہونے والا جہاز اسرائیلی ہے اور اس پر خطرناک کیمیکل مواد لدا ہوا تھا۔ صیہونی ٹی وی چینل کان نے اپنی ویب سائٹ میں اس سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اتوار کی رات جہاز میں آگ لگنے کا سانحہ پیش آیا جس کا نام ZIM KINGSTON ہے اور یہ اسرائیلی کمپنی کا جہاز ہے۔ خبر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ خطرناک مادہ کیا اور کس نوعیت کا تھا۔