تلاش
-
Aug ۲۰, ۲۰۲۴
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔
-
Aug ۱۹, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں صیہونی کالونیوں میں توسیع بین الاقوامی قوانین کے منافی ہونے کے ساتھ ہی عالمی عدالت انصاف کے جولائی کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے
-
Aug ۱۹, ۲۰۲۴
القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال کو اس کے جنوب سے الگ کرنے والی پٹی نتساریم میں گھات لگا کر کئے گئے حملوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔
-
Aug ۱۹, ۲۰۲۴
صیہونی حکومت کےلئے پتھر کے کوئلے کی برآمدات بند کرنے کے کولمبیا کے فیصلے کا حماس نے خیر مقدم کیا ہے۔
-
Aug ۱۸, ۲۰۲۴
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے 317 دنوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
-
Aug ۱۸, ۲۰۲۴
عبرانی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں جاری کشیدگی میں لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جنگی برتری کا اعتراف کیا۔
-
Aug ۱۸, ۲۰۲۴
برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ غاصب صیہونی حکومت کو مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے غیظ و غضب سے بچانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔
-
Aug ۱۸, ۲۰۲۴
تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ و مغربی حکومتوں کی مکمل حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
Aug ۱۷, ۲۰۲۴
ایران اور حزب اللہ اور دیگر اتحادیوں کے جواب کے خوف سے صیہونی حکومت کی معیشت بے حد متاثر ہوئی ہے۔
-
Aug ۱۷, ۲۰۲۴
غزہ پٹی میں جھڑپوں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے زمینی اور فضائی حملوں کے دوران 10 سے زائد صیہونی فوجی زخمی یا ہلاک ہو گئے ہیں۔
-
Aug ۱۷, ۲۰۲۴
دوحہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو امن معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں اور امریکہ سنجیدہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔
-
Aug ۱۷, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر پانچ حملے کئے ہیں
-
Aug ۱۶, ۲۰۲۴
جنوبی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوگئے ہيں۔
-
Aug ۱۶, ۲۰۲۴
غزہ میں شہداء کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہونے پر ردعمل میں آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اسے دنیا کے لئے ننگ و عار قرار دیا ہے۔
-
Aug ۱۵, ۲۰۲۴
جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں تین شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
-
Aug ۱۵, ۲۰۲۴
غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن سینٹرنے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں اضافے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سو دن میں میں رفح کراسنگ بند ہونے کے نتیجے میں ایک ہزار فلسطینی بچوں، بیماروں اور زیر علاج زخمیوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
-
Aug ۱۵, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکا کی حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے
-
Aug ۱۵, ۲۰۲۴
صیہونی حکومت نے غرب اردن کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی غرب اردن پر ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا. فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کے مشرقی حصے میں واقع بلاطہ کیمپ پر ڈرون حملے میں دو فلسطینی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
-
Aug ۱۴, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے