تلاش
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۵
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔
-
Oct ۲۹, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوئے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع پاکستانی ذرائع ابلاغ نے دی ہے۔
-
Oct ۲۸, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں صدرمملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے خاتمے کی غرض سے تعاون کے لئے تیار ہے۔
-
Oct ۲۸, ۲۰۲۵
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود اپنے اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہیں منطقی اور معقول، جبکہ فریق مقابل کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔
-
Oct ۲۸, ۲۰۲۵
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگيا۔
-
Oct ۲۷, ۲۰۲۵
بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کو، مبینہ طور پر، ایسا نقشہ تحفے میں دیا ہے جس میں ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کو بنگلہ دیش کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
-
Oct ۲۷, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دو دن کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنوں اور ہوابازی کی کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔
-
Oct ۲۶, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا ہے۔
-
Oct ۲۶, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں حکومت سازی کے لئے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونی رابطہ کیا ہے۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۵
ایران کی ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق نے پاکستان کے وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کی تجویز پیش کی گئی۔
-
Oct ۲۵, ۲۰۲۵
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگيا ہے۔
-
Oct ۲۴, ۲۰۲۵
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
Oct ۲۳, ۲۰۲۵
روس، پاکستان، ہندوستان ، عراق اور افغانستان میں تعینات ایران کے سفیروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
-
Oct ۲۳, ۲۰۲۵
اطلاعات کے مطابق پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
-
Oct ۲۲, ۲۰۲۵
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ایک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
Oct ۲۲, ۲۰۲۵
پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
-
Oct ۲۱, ۲۰۲۵
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلام آباد تحریکِ طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں کرے گا۔
-
Oct ۲۱, ۲۰۲۵
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی مدت کے بارے میں کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ بندی کے لئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔
-
Oct ۲۱, ۲۰۲۵
پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔