تلاش
-
Apr ۰۸, ۲۰۲۲
روس نے کہا ہے کہ ٹھوس اطلاعات ہیں کہ یوکرین، امریکہ کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
-
Mar ۲۲, ۲۰۲۲
پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک 35 لاکھ سے زائد لوگ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
-
Mar ۲۱, ۲۰۲۲
یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین بات چیت میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے۔
-
Mar ۲۰, ۲۰۲۲
یوکرین میں روسی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور اس نے بحر آزوف تک یوکرینی فوج کی دسترسی بند کردی ہے اس درمیان چینی صدر نے روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ اس وقت جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔
-
Mar ۱۲, ۲۰۲۲
روسی فوج کا ایک بڑا دستہ رفتہ رفتہ یوکرینی دارالحکومت کی ایف سے قریب ہوتا جا رہا ہے اور ہفتے کی صبح سے یوکرین کے مختلف شہروں میں جنگ کے سائرن بج رہے ہیں جبکہ کیف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
-
Mar ۱۲, ۲۰۲۲
روس نے یوکرین کی لیب سے بایولوجیکل اسلحے بنانے میں استعمال ہونے والے مادے کی دہشتگردوں کے ہاتھوں چوری ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
-
Mar ۱۱, ۲۰۲۲
ایک ایسے وقت میں جب یوکرین میں جنگ و قتال اور تباہی کا بازار گرم ہے، جنگ کی گہما گہمی ایک دوسرے کے دلدادہ جوانوں کو اپنی آرزو تک پہنچنے سے نہیں روک پائی۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے ایک فوجی نے جنگ کو خاطر میں لائے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شادی میں دولہا اور دلہن دونوں ہی فوجی لباس میں نظر آئے۔ اس موقع پر لڑکے کے فوجی ساتھی اور لڑکی کے بعض عزیز و اقارب بھی موجود تھے تاہم سبھی نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔
-
Mar ۱۱, ۲۰۲۲
یوکرین میں جاری جنگ کے دوران متعدد ایسے اتفاقات پیش آئے ہیں کہ روسی فوج نے راکٹ یا بم گرایا مگر وہ پھٹا نہیں اور وہ عوام کے لئے باعث خوف وہراس بن گیا۔ ویڈیو میں ایک یوکرینی ٹیکنیشیئن کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک روسی بم کو ناکارہ بنا رہا ہے۔
-
Mar ۰۹, ۲۰۲۲
یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ کریمیہ اور دنباس پر گفتگو اور سمجھوتے کے لئے تیار ہیں۔
-
Mar ۰۸, ۲۰۲۲
روس یوکرین کی جنگ تیرہویں روز بھی جاری ہے ، اطلاعات ہیں کہ خارکیف اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے آس پاس شدید لڑائی ہورہی ہے اس درمیان روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرینی انٹیلی جینس نے اپنے ہی ملک کی ایٹمی تنصیبات پر خودساختہ حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔
-
Mar ۰۶, ۲۰۲۲
روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے متعدد جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹر مار گرانے اور دفاعی میزائل سسٹم تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ روسی فوج، یوکرین کے شہروں ماریو پول اور ولناخاوا کی جانب بھی پیشقدمی کررہی ہے ۔
-
Jun ۲۸, ۲۰۲۰
حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔
-
Jun ۲۳, ۲۰۲۰
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چند دنوں میں یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈینگ کے لئے فرانس بھیجا جائے گا۔
-
Jan ۲۱, ۲۰۲۰
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی نے کیف میں یوکرین کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا ہے۔
-
Jan ۱۴, ۲۰۲۰
کینیڈا کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ امریکہ کی حالیہ کشیدگی کو تہران میں یوکرین کا طیارہ گرنے کا باعث قرار دیا ہے۔
-
Jan ۱۲, ۲۰۲۰
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے یوکرین کے صدر اور کنیڈا کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین کے مسافر طیارے کے المناک سانحے کی تحقیقات کے عمل اور اب تک کے نتائج سے انہیں آگاہ کیا۔
-
Jan ۱۱, ۲۰۲۰
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ، ایرانی قوم کے خلاف جارح امریکی حکومت کی دھمکیوں کی وجہ سے وجود میں آنے والے خاص حالات کے نتیجے میں انسانی غلطی کو یوکرین کے مسافر طیارے کے گرکر تباہ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔
-
Jan ۰۹, ۲۰۲۰
تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایران، کینیڈا، سویڈن، یوکرائن، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر شامل تھے۔ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔
-
Nov ۲۸, ۲۰۱۸
یوکرین کے صدر نے روس کے ساتھ جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ہماری سرحدوں کے قریب فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔