-
سعودی ریسٹورینٹ جل کر راکھ ہوگیا
Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۲گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں ’البیت الرومانسی‘ نامی ایک ریسٹورینٹ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ریسٹورینٹ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔
-
امریکہ، تیل بردار ریل گاڑی پٹری سے اتری
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵امریکہ/ریاست واشنگٹن؛خام تیل کی حامل ایک مال گاڑی سیاٹل شہر کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ مقامی ادارۂ ماحولیات کے مطابق سات ڈبے پٹری سے اترے جن میں سے پانچ مکمل طور پر آگ میں جل کر تباہ ہو گئے۔
-
نیویارک کا تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ویڈیو
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹نیویارک کے مینہٹن شہر میں ۱۲۸ سالہ قدیمی اور تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ابھی تک واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ اسکے پاس ایک خالی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد چرچ تک سرایت کر گئی۔ آگ بجھانے کے لئے کئے گئے آپریشن میں کم از کم چار فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز ہفتے کو پیش آیا۔
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بے قابو
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۶کیلیفورنیا میں آگ بے قابو ہوجانے کے بعد ہزاروں افراد نے پرامن مقامات پر پناہ لے لی۔
-
جنوبی افریقہ کی ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی لپیٹ میں
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۴جنوبی افریقہ کے دارالحکومت ڈرپن میں ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی زد میں آگئی۔ دھماکے کے بعد لگنے والی اس آگ میں ایک شخص کے زخمی اور چھے افراد کے دھنویں کی زد میں آنے خبر ہے۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
-
مغرب نے صیہونی جھنڈا نذر آتش کیا۔ ویڈیو
Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲مغربی عوام نے غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کے جھنڈے کو نذر آتش کر کے اسکی جارحانہ و غاصبانہ پالیسیوں سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا۔
-
ہندوستان میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی 5 افراد ہلاک 28 زخمی
Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۲ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع کورونا اسپتال میں جمعرات کو نصف شب خوفناک آتشزدگی میں 5 افراد ہلاک اور 28 جھلس گئے۔
-
ترکی کی ایک تاریخی مسجد آگ کی نذر ہو گئی
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ترکی کے شہر استنبول کے اسکدار علاقے میں تین سو پچاس سالہ ایک تاریخی مسجد وانیکوی آگ کی نذر ہو گئی۔ یہ مسجد ۱۶۷۰ عیسوی میں وانی محمد افندی کے ہاتھوں تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کے دھانچے میں بڑی مقدار میں استعمال شدہ لکڑیاں سبب بنیں کہ آگ پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ اب تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
-
فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی عوام کا مظاہرہ
Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۹گستاخ رسول فرانسیسی حکام کے خلاف پاکستانی عوام نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے اسکے جھنڈے کو آگ لگادی۔
-
امریکی صدارتی انتخابات میں ایک اور بیلٹ باکس نذرآتش
Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۳امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ایک اور بیلٹ باکس کو نذرآتش کر دیا گیا۔