-
اسرائیل میں ایک آٹھ منزلہ عمارت نذر آتش
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۵مقبوضہ فلسطین کے شہر ایلات میں گزشتہ شب ایک آٹھ منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد عمارت کی نچلی منزلوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ صیہونی ذرائع نے اب تک دھماکے کی وجہ یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
-
بیروت دھماکے کے تعلق سے گرفتاریاں شروع
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے تعلق سے بندرگاہ میں کام کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
-
بیروت دھماکے کے بعد تباہی کے افسوسناک مناظر۔ ویڈیو/تصاویر
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک قریب ڈیڑھ سو افراد کے جاں بحق اور قریب پانچ ہزار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گورنر بیروت کے مطابق ہیروشیما اور اور ناگاساکی پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی یاد تازہ ہو گئی۔ دھماکے سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے اور ایک ابتدائی اندازے کے مطابق دس سے پندرہ ارب ڈالر کا مالی نقصان لبنان کو اٹھانا پڑا ہے۔
-
افغانستان میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۳افغانستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشتگردانہ واقعات میں 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
-
بیروت سانحہ متاثرین کی تعداد بڑھی، 135 جاں بحق، 5 ہزار زخمی
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۸سانحہ بیروت میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 135 افراد کے جاں بحق اور 5 ہزار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
-
ایرانی امداد کی پہلی کھیپ لبنان پہونچی
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۲ایران کی ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) نے بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے خوراک پیکیج ، ادویات اور طبی سامان پر مشتمل امدادی اشیاء لبنان ارسال کر دی ہیں۔
-
بیروت کے المناک واقعے پر قائد انقلاب اسلامی کا پیغام
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۷قائد انقلاب اسلامی نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے واقعے کے بعد لبنان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
عراق میں امریکی دہشتگردوں کے راستے میں دھماکہ
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شب عراق کے صوبے ذی وقار میں امریکی دہشتگردوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
-
بیروت میں ہولناک دھماکے قومی المیہ: حزب اللہ
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۸لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔
-
بیروت کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۶دھماکے میں اب تک 78 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔