-
امریکہ کا ایران مخالف پابندیاں جاری رکھنے پر اصرار
Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں پابندیوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔ امریکی حکومت کے بعض سیاسی مشیروں اور قانون سازوں کا خیال ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کا بہترین آپشن پابندیاں ہیں۔
-
ایران کی میزائل طاقت کے بارے میں مذاکرات نہیں کریں گے: میجر جنرل محمد باقری
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈروں کے اجلاس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی میزائل توانائی و طاقت دفاعی نوعیت کی ہے جس کے بارے میں ہرگز کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ایران نے دشمن سے لاحق خطرات کے مقابلے میں اپنی دفاعی توانائی و طاقت اور آمادگی کا نہ صرف تحفظ کیا بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔
-
الحدیدہ بندرگاہ سے متعلق اسماعیل ولد الشیخ کی تجویز کے اہداف
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے پیر کے دن کہا کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونا چاہئے۔ اسماعیل ولد الشیخ نے، کہ جو مصر کے دورے پر ہیں، قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بندرگاہ کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ میں ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جو اس ملک میں جاری بحران کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اسماعیل ولد الشیخ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی سی این این کے ساتھ گفتگو
Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے دن سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں مندرج اپنے تمام وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے لیکن امریکہ کے بارے میں یہ بات نہیں کہی جاسکتی ہے۔ امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
-
خلیج فارس تعاون کونسل میں جاری بحران کے نئے پہلو
Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳قطر اور دوسرے چار عرب ممالک کی باہمی کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی بے سود مشاورتوں کے بعد امریکہ کے انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کے ذرائع ابلاغ کو ہیک کرکے عرب بحران کا آغاز کیا۔
-
امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے خلاف ایران کا رد عمل
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف نامعقول بیانات کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا اور ایرانی قوم کے ساتھ احترام کی زبان میں بات کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ میں مسلمانوں پر تیزابی حملے
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۵برطانیہ کے مسلمانوں کو نسل پرستانہ اور تیزابی حملوں کا بدستور سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات کی رات پانچ مسلمانوں کے چہروں پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات رونما ہوئے۔ مشرقی لندن کے مختلف علاقوں میں صرف ڈیڑھ میٹر کے فاصلے سے تیزاب پھینکنے کے پانچ واقعات سامنے آئے جن کے باعث اس طرح کے حملوں کے سلسلے میں مسلمانوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
-
امریکی وزیر جنگ کے بیانات شرمناک اور بین الاقوامی قوانین کے منافی
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۶ایران کے بارے میں امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس (James Mattis) کے بیانات سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ، ایران کے سلسلے میں کن اہداف کے درپے ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے منگل کے دن ڈیلی کالر (daily caller) نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مثبت تعلقات قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایران پر حکفرما نظام حکومت میں تبدیلی لائی جائے۔
-
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹سعودی عرب میں آل سعود نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےالقطیف شہر میں چار شہریوں کو سزائے موت دے دی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ چار افراد کو منگل کے دن دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی ہے۔
-
امریکی پابندیاں انسانی حقوق کے منافی
Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری محمد جواد لاریجانی نے امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور تہران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی ہر غیر ایٹمی پابندی انسانی حقوق کے منافی ہونے کے علاوہ ایک قوم کے حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔