-
عراق: کاظمین میں زائرین اور عزاداروں کا ملین مارچ
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴اہلبیت اطہار علیہم السلام کے دسیوں لاکھ چاہنے والوں کا ساتویں امام علیہ السلام کے یوم شہادت پر عزاداری کے مقصد سے عراق کے شہر کاظمین کی جانب ملین مارچ جاری ہے۔
-
ایرانی وزیر کا دورہ عراق، روضۂ کاظمینؑ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶اسلامی جمہوریہ ایران کے روڈ اینڈ اربن ڈیولپمینٹ کے وزیر رستم قاسمی نے اپنے دوری عراق کے دوران فرزند رسول امام موسیٰ کاظم اور امام محمد تقی علیہما السلام کے روضات عالیہ ’کاظمین‘ کے تعمیری منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس وقت عراق اداروں اور عوام کے ساتھ ایرانی عوام اور خصوصی مراکز بھی عراق کے روضات اقدس کے تعمیری اور توسیعی منصوبوں میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس وقت وہ کربلا، کاظمین اور سامرا کے روضات عالیات میں سرگرم عمل ہیں۔
-
کاظیمن میں امامین جوادین ع کے حرم کے تعمیری پروجیکٹ کا معائنہ
Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷ایران کے وزیرٹرانسپورٹ اور شہری ترقی نے عراق کے شہر کاظمین میں امامین جوادین علیھماالسلام کے روضوں کی تعمیری پروجیکٹ کا معائنہ کیا
-
وزیر خارجہ ایران کی فرزندان رسول (ص) کے حرم مبارک میں حاضری۔ ویڈیو
Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۷ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان جو دو روز قبل عراق میں ہوئے علاقائی حمایت کے زیر عنوان بین الاقوامی اجلاس شرکت کے لئے بغداد کے دورے پر تھے، فرزندان رسول امام موسیٰ کاظم اور امام محمد تقی علیہما السلام کے مزار اقدس پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔
-
امام کاظم (ع) کے شیدائی کاظمین پہنچے
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۹آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
-
فرمان کاظم (ع) ۔ پوسٹر
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۸فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
کاظمین میں دہشت گردانہ حملہ، ایک عورت شہید کئی زخمی
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۰عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک عورت شہید ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
باب الحوائج امام موسیٰ کاظمؑ اور ظالم حکمران
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۳ظالم و جابر حکمران مشاہدہ کر رہے تھے کہ اگر امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو آزاد رکھا جائے تو اُن کا جینا حرام کر دیں گے۔ اور ممکن ہے کہ ایسا زمینہ فراہم ہو جائے کہ قیام کریں اور سلطنت کا تختہ اُلٹ ڈالیں۔ اِسی لیے انہوں نے مہلت نہیں دی اگر مہلت دی ہوتی تو بغیر کسی شک کے(کہا جاسکتا ہے کہ) امام علیہ السلام قیام کرتے! آپ کو اِس میں شک نہیں کرنا چاہیے کہ امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو فرصت مل جاتی تو آپ علیہ السلام قیام کرتے اور غاصب حکمرانوں کے نظام کی بنیاد کو اُلٹ دیتے۔
-
عراق، زائرین پر دہشت گردانہ حملہ، متعدد زخمی + ویڈیو
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۲:۵۱عراق کے دار الحکومت بغداد کے نزدیک الکاظمیہ علاقے میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنا کر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں متعدد زائرین زخمی ہوگئے۔
-
آسمان ولایت و امامت کے ساتویں آفتاب ہدایت کا سوگ ! ویڈیو+ آڈیو + متن
Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۰ماہ رجب کی ۲۵ تاریخ سنہ ۱۸۳ ہجری کو آسمان ولایت و امامت کا ساتواں آفتاب ہدایت ’’موسیٰ کاظم (ع)‘‘ غروب ہوا۔تاریک زندان کی گہری کال کوٹھڑی میں ہونے والی اس مظلومانہ شہادت کے موقع پر سبھی مومنین کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔