-
ایران میں بھی جاری ہے عراقی ضیافت کا سلسلہ ۔ تصاویر
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام کے روضۂ مبارک میں عراقی موکب زائرین کی مہمان نوازی کرتے نظر آئے!
-
زمین کے اندر بسا ایک خوبصورت شہر ۔ تصاویر
Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ایران/جزیرۂ کیش: ایک قدیمی اور تاریخی شہر جسے کاریز کے نام سے جانا جاتا ہے۔آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ شہر ڈھائی ہزار سال پرانا ہے اور ماضی میں جزیرے رہائشی اپنا میٹھا پانی اسی کاریز سے حاصل کیا کرتی تھیں۔ یہ چھوٹا مگر خوبصورت شہر زمین میں ۱۶ میٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔
-
یونان میں غیر ملکی پناہ گزینوں کی حالت زار ۔ تصاویر
Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴یونان میں پناہ لئے غیر ملکی تارکین وطن کی صورتحال روز بروز ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے اور یورپی ممالک انہیں اپنے یہاں پناہ دینے پر تیار نہیں ہیں۔حالات کے ستائے مختلف ممالک کے ہزاروں تارکین وطن یونان کے ایک کیمپ میں بڑی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
-
یہ لوگ پارلیمنٹ کی کرسی کے خواہشمند ہیں ۔ تصاویر
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۶آئندہ فروری میں ایران میں عام پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر پہلی دسمبر سے سات دسمبر تک ممکنہ امیدواروں کی نام نویسی کا عمل جاری ہے۔اب تک ایک ہزار سے زائد افراد پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔
-
ایرانی بحریہ کی جدیدترین دفاعی مصنوعات۔ تصاویر
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل خانزادی نے دو روز قبل، اندرون ملک تیار ہونے والی جدیدترین دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی۔ اس موقع پر بحریہ کو درکار مختلف قسم کے جدیدترین اور پیشرفتہ ترین ڈرون، بندوقیں، موٹر اور دیگر ساز و سامان کی نمائش بھی لگائی گئی۔
-
افغانستان میں امریکی صدر کی شبانہ دراندازی ۔ تصاویر
Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳امریکی حکام کی عادت ہے کہ وہ بالعموم بِن بلائے اور بِن بتائے افغانستان کا دورہ اس طرح کرتے ہیں جیسے افغانستان انکی ذاتی جاگیر شمار ہوتی ہو۔شاید انہیں یہ انداز اپنی جان کو لاحق خطرات کے سبب اپنانا پڑتا ہو۔ جمعرات کی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں موجود اپنے دہشتگردوں کا جائزہ لینے کے لئے اس ملک کا دورہ کیا اور افغانستان کے بگرام علاقے میں امریکی دہشتگردی کے سب سے بڑے اڈے میں افغان صدر کو بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔
-
سربلندی کے ساتھ واپس لوٹے یمنی جیالے ۔ تصاویر
Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں میں قید ہزاروں یمنی اسیروں میں سے ایک سو اٹھائیس افراد کو آزاد کیا ہے۔ یہ افراد عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کی نگرانی میں یمن کے دارالحکومت صنعا پہونچے جہاں حکومت اور تحریک انصار اللہ کے اعلیٰ عہدے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ طیارے سے اترنے کے بعد سبھی نے سجدہ شکر بجا لانے کے بعد جارح دشمن کے خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
ماحولیات انسانی جفاؤں کا شکار ۔ تصاویر
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰انڈپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ ستر لاکھ موتیں ہوتی ہیں جن میں ۱۵ لاکھ کم عمر بچے شامل ہیں۔ اس وقت ماحولیات اور بالخصوص فضائی ، زمیی اور سمندری آلودگی عالمی سطح پر باعث تشویش بنی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں آئے دن کہیں نہ کہیں مظاہرین سڑکوں پر نکل آتے ہیں تاکہ اپنے حکام سے ماحولیات کے تحفظ اور اسکو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اور فوری اقدامات عمل میں لائیں۔
-
کتے کو امریکی صدر کا خراج تحسین! ۔ تصاویر
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶کونان نامی ایک کتا ہے جو امریکی فوجیوں کے بقول داعش دہشتگرد ٹولے کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔حالت بہتر ہونے کے بعد جب اسکی واپسی امریکہ ہوئی تو امریکی صدر ٹرمپ نے اِس بہادر کتے! اور اسکے ہونہار ٹرینر کی قدردانی کی۔
-
لاکھوں افراد نے قائد انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا ۔ تصاویر
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ایران؛ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں کے لاکھوں مظاہرین کے ہمراہ ہو کر دسیوں ہزار تہرانی باشندوں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے،اسلامی انقلاب اور اسکی اقدار کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔