-
کورونا وائرس سے مزید 103 ہلاک، تعداد 1016 ہوگئی
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۴چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔
-
ہندوستان میں سکھوں کی ریلی میں دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۶ہندوستان میں سکھوں کی ریلی میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
-
تھائی لینڈ میں 21 افراد کا قاتل ہلاک کر دیا گیا
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۷تھائی لینڈ کے صحت عامہ کے وزیر انوٹن چرناوركل ناكھون نے شہر رچاسيما کے شاپنگ مال میں خصوصی سیکورٹی فورس کی طرف سے مسلح شخص کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
-
کورونا وائرس سے اموات 811 ہو گئی
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۱چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔
-
تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے ۲۰ جانیں لیں
Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر میں فوجی اہلکار کی فائرنگ میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تائید کی ہے۔
-
ترکی، برفانی تودہ گرنے سے دسیوں کی موت ۔ ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۳ترکی میں دو برفانی تودوں نے دسیوں کی جان لی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی شام وان صوبے میں ایک تودہ گرنے کے سبب ایک مینی بس کھائی میں جا گری جس کے سبب قریب ۳۳ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسرا برفانی تودہ اُس وقت گرا جب ایک امدادی ٹیم برف میں دب جانے والے دو لوگوں کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر دونوں واقعات میں ۳۵ سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ۵۳ زخمی ہوئے ہیں۔
-
کورونا وائرس سے مزید 73 کی موت، مرنے والوں کی تعداد 563 ہو گئی
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۶چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563 ہو گئی ہے جبکہ 28018 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
شام میں 368 تکفیری دہشتگرد ہلاک
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۴شام میں دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 490، 2193 کی حالت نازک
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۷چین کی سرکاری ہیلتھ کمیٹی نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 490 ہو گئی ہے۔
-
ٹیکساس یونیورسٹی میں فائرنگ 2 ہلاک
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۰امریکہ کے ٹیکساس یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔