آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اور لبنان میں جنگ کے دوران اپنے قریبی ساتھی اور وزیرجنگ یو آوف گولانٹ کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا۔
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں اہم صیہونی اہداف پر چھے ڈرون حملے کئے ہیں۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجیوں اور ایک مرکاوا ٹینک کو بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے ، جنگ بندی، علاقے میں کشیدگی بڑھنے کی روک تھام اور غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کے لئے بین الاقوامی کوششیں بڑھائے جانے پر زور دیا ہے
ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ملین مارچ میں عوام نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے مقابلے کےلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔
غزہ کے عام شہریوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
جبالیا میں ایک خفیہ اڈے پر القسام بریگیڈ کے حملے میں 12 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
مراکش کے شہر کاسابلانکا کے ہزاروں شہریوں نے فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔