-
ہندوستان: ایس آئی آر کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں میں ایس ایس آر کا اعلان
Oct ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۴ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2 نومبر سے 4 جنوری کے درمیان تصویروں والی ووٹر فہرستوں کی خصوصی مختصر نظرثانی (ایس ایس آر) کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
-
ہندوستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک میں بھی گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ
Oct ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۲ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ اب ہندوستان کی سرحدوں سے باہر بھی احتجاج کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
-
ووٹ چوروں‘ کے خلاف راج گھاٹ پہنچو! دہلی کانگریس صدر کی عوام سے پُرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل
Oct ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۵چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف ہندوستان کے مختلف حصوں میں شدید احتجاج جاری ہے جہاں ایک طرف الیکشن کمیشن جھکنے کو تیار نہیں ہے وہیں حزب اختلاف اور عوام بھی پیچھے ہٹتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
-
ہندوستان: سپریم کورٹ کا گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کرنے سے انکار
Oct ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۸نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دائرعرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج پیر کے روز سماعت ہوئی۔ گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری نہیں کیا گيا۔
-
ہندوستان: ملک میں 2023ء کے بعد ہونے والےتمام انتخابات غیر قانونی، تمام ایوانوں کو تحلیل کیا جائے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے
Oct ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۶ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 2023ء کے بعد ہونے والے تمام انتخابات غیر قانونی ہیں لہٰذا تمام ایوانوں کو تحلیل کر کے نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔
-
ہندوستان: سی جے پی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے پر اصرار، 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان
Oct ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۲میڈیا رپورٹ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دِپکے نے اعلان کیا ہے کہ اگر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کیا جائے گا۔
-
ہندوستان: ممبئی میں سی جے پی کا احتجاج، شیواجی پارک میں گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ
Oct ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۴میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کی غرض سے ممبئی میں ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
-
ہندوستان: ممبئی میں بھی چیف الیکشن کمشنرکے خلاف سی جے پی کے احتجاج کے پیشِ نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی
Oct ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۹میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں چیف الیکشن مکمشنرکے خلاف سی جے پی کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر جمعہ کو شیواجی پارک کے آس پاس سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
-
ہندوستان: چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جنتر منتر مظاہرے پر پابندی، گیارہ میٹرو اسٹیشن بند، سیکورٹی سخت
Oct ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۸ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر علاقے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مجوزہ مظاہرے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر کے گیارہ میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
-
ہندوستان: سارے قانون بھول جاؤ اور صرف سافٹ ویئر کے پیچھے بھاگو، الیکشن کمیشن کے بارے میں بامبے ہائی کورٹ کا سخت رُخ
Oct ۰۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۹ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بامبے ہائی کورٹ کا ایک تبصرہ پیش کیا ہے، جس میں عدالت نے مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کی سرزنش کی ہے۔