اقراء بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 2026
رمضان المبارک کی روح پرور گھڑیوں میں ہم محفلِ قرآن سجا رہے ہیں، جہاں تلاوتِ کلامِ پاک کی خوشبو سے فضا مہکے گی، دل ایمان کی روشنی سے جگمگائیں گے، اور روحیں ہدایتِ الٰہی سے سرشار ہوں گی۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی بہار قرآن ماہ رمضان کے مبارک اور پر مسرت موقع پر سحر اردو ٹی وی کی جانب سے برادران سے مخصوص حُسن قرائت کے بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔