جولان کے شاہین ایک ایرانی دستاویزی فلم ہے جو پاکستانی فضائیہ کے ان خلبانوں کی قربانیوں اور بہادری پر مبنی ہے جنہوں نے عرب-اسرائیل جنگ کے دوران شام کے علاقے جولان میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔

اس دستاویزی فلم کو محمدرضا کمیلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ ایک تاریخی، جذباتی اور انسانی زاویے سے ان واقعات کو پیش کرتی ہے۔

یہ دستاویزی فلم ان 11 پاکستانی خلبانوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو کسی تنخواہ یا مراعات کے بغیر، صرف دینی اور انسانی جذبے کے تحت شام کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اسرائیلی فضائیہ کے خلاف لڑنے گئے۔ ان میں ستار علوی جیسے نمایاں خلبان شامل تھے، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسلامی اخوت اور ایثار کی مثال قائم کی۔

Sep ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۴ UTC