إقرأ، بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 1444
اقرأ، بین الاقوامی قرآنی مقابلہ (۲۰۲۳)، یہ پروگرام ماہ رمضان میں ہر روز براہ راست اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے نشر کیا جاتا ہے۔
اس مقابلے کا سلسلہ دو برس قبل ماہ رمضان ۱۴۴۲ ہجری میں شروع ہوا جو اس سال بھی جاری ہے۔ اس قرآنی مقابلے میں دنیا بالخصوص بر صغیر ہندوستان و پاکستان سے قاریان کرام کے درمیان حُسن تلاوت قرآن کریم کا مقابلہ ہوتا ہے جس کے تحت ہر روز تین قاریان کرام اپنی تلاوت پیش کرتے ہیں۔ پروگرام کے دوران ایران، پاکستان اور ہندوستان سے چار ججز آن لائن پروگرام میں موجود رہتے ہیں جو تلاوتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد انہیں پوائنٹس دیتے ہیں۔
استاد احمد سراج (پاکستان) نغم و الحان، استاد سید عزادار عباس خان (ہندوستان) وقف و ابتدا، استاد محمد وجاہت رضا (پاکستان) حسن الصوت اور استاد حافظ جنت حسین شاہ (کشمیر، پاکستان) تجوید کے نقطۂ نظر سے مقابلے میں شریک قاریان کرام کی تلاوتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
یہ مقابلہ تین مرحلوں ابتدائی، سیمی فائنل اور فائنل پر مشتمل ہے جو ماہ رمضان کے آغاز سے اسکے اختتام تک طے کئے جاتے ہیں۔
اس قرآنی مقابلے میں میزبانی کے فرائض سید باقر رضا کاظمی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسٹوڈیو میں حاضر مہمان اور جج، معروف استادِ قرآنی حجت الاسلام حافظ جنت حسین شاہ صاحب ہیں۔
یہ پروگرام روزانہ ایران کے وقت کے مطابق رات 8 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 10 بجے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے نیچے دئے گئے لنکس پر کلک کیجیئے: