ڈرامہ سیریل چمنی
ڈرامہ سیریل | چمنی | اتوار کے علاوہ ہر روز ایران کے وقت کے مطابق رات 16:00 پرملاحظہ فرمائے، اس ڈرامہ کا فارسی نام " دود کش " ہے۔
چمنی ایک کامیڈی ڈرامہ سیریل ہے جس میں ایک ایسے خاندان کی زندگی کو فلمایا گیا ہے جو مالی و معیشتی جیسی متعدد مشکلات سے روبرو ہے۔ گھر کے افراد میں فیروز جیسے بعض افراد ہیں جو محنتی ہیں اور خدا پر بھروسہ کر کے کام کر کے آمدنی کا بندوبست کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ انکے سالے صاحب نصرت ہیں کہ جن کی ساری امیدیں دوسروں کی کرم فرمائیوں سے وابستہ ہوتی ہیں۔
فیروز اپنے اہل خانہ کی مدد سے فرش اور قالین دھونے کا ایک کارخانہ کھولتے ہیں مگر وہ کچھ قانونی جھمیلوں کی وجہ سے میونسپلٹی کے ذریعے سیل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد انکی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کامیڈی ڈرامہ سیریل کا اصل لوکیشن وہی فرش اور قالین دھونے کا کارخانہ ہے جس میں بہت سے دلچسپ اتفاقات رونما ہوتے ہیں۔
اس کامیڈی ڈرامے کے ڈائریکٹر محمد حسین لطیفی، پروڈیوسر زینب تقوایی اور اسکرپٹ رائٹر برزو نیک نژاد اور حسن وارستہ ہیں۔