Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۵
ایرانی طالبعلموں اور عوام کا ایک بڑا طبقہ اس بات کو اچھی طرح سے جان گيا تھا کہ اگر تہران میں واقع امریکی سفارتخانہ یونہي کام کرتا رہا تو آئندہ برسوں میں اس کا وجود ملک کے لئے انتہائي خطرناک ثابت ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے آج سے چھتیس برس قبل چار نومبر 1979 کو پوری ہوشیاری اور آگاہی کے ساتھ امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں موجود کچھ امریکیوں کو یرغمال بنالیا۔