Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں 24 فلسطینیوں کی شہادت

غزہ کےطبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کو مختلف علاقوں میں صیہونیوں کے حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ آج غزہ میں شہید ہونے والے 24 میں سے پانچ  انسان دوستانہ امداد کی لائن میں شہید ہوئے ہیں۔

 دوسری طرف غزہ کے شہری دفاع نے رپورٹ دی ہے کہ شہر غزہ کے مشرق میں واقع محلہ الشجاعیہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پانچ فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

 غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ 17 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں اور بہت سے شیرخوار بچے، بھوک سے شہید ہوگئےہیں۔

غاصب صیہونی حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی میں بھوک سے اسلحے کا کام لے رہی ہے اور اب تک انسانی حقوق کا کوئی بھی عالمی ادارہ اس جرائم پیشہ حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کو نہیں روک سکا ہے۔

 

ٹیگس