Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • کہیں وہ خوش نصیب آپ تو نہیں ؟ / قرعہ اندازی کی تاریخ !

کتاب خوانی کے "طلوع فجر" انعامی مقابلے میں تمام سوالات کے صحیح جوابات دینے والے افراد میں سے 10 جیتنے والےافراد کا قرعہ اندازی کے ذریعے سحر اردو ٹی وی کے لائیو شو " نسیم زندگی " میں اعلان ہونے جارہا ہے۔

ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ادارۂ تنظیم و نشر آثار امام خمینی اور سحر اردو ٹی وی کے باہمی تعاون سے’’طلوع فجر‘‘ عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا -  جس میں شرکت کی تاریخ 1 سے 12 فروری 2018 رکھی گئی ، سحر اردو ٹی وی کے ناظرین اور قارئین کے پیغامات موصول ہوئے جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کے آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، لہذا اپنے محترم ناظرین  کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انتظامیہ نے ایک ہفتے کی مزید توسیع کردی جو 19 فروری 2018 تک تھی-

  • "طلوع فجر" انعامی مقابلے میں تمام سوالات کے صحیح جوابات دینے والے افراد کے درمیان بروز جمعرات 1 مارچ 2018 ، شام 17:00 بجے ایران کے وقت کے مطابق  پروگرام  "نسیم زندگی"  کے لائیو شو میں قرعہ اندازی کی جائیگی اور 10 جیتنے افراد  کا اعلان ہوگا-
  • دس کامیاب حضرات کو فی نفر 200$ دیے جائینگے۔
  • یہ پروگرام آپ سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ پر بھی براہ راست دیکھ سکتے ہیں :
    http://urdu.sahartv.ir/tv/watch_live 

ٹیگس

کمنٹس