Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • نوزائیدہ بچوں کے ایرانی برانڈ ملبوسات کی عالمی طلب میں اضافہ

ایران کی ایک فیبرکس کمپنی نے نینو پارٹیکل پر مشتمل کم سن بچوں کے اینٹی بیکٹریل اور بدن کا درجہ حرارت بتانے والے ملبوسات کی بڑی مقدار عراق، کویت اور عمان کو برآمد کی ہے۔

کیسپیئن فیبرکس کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں کا بخار انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور اگر اسے بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے  مخصوص لباس اسطرح بنائے گئے جو بدن کا درجہ حرارت سینتس ڈگری سے اوپر جانے کی صورت میں اپنا رنگ تبدیل کرنا شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکوں کے کپڑوں  کا رنگ نیلے سفید میں اور لڑکیوں کے کپڑوں کا رنگ گلابی سے سفید میں تبدیل ہوتا ہے جس سے والدین کو جلد پتہ چلتا ہے کہ بچہ بخار میں مبتلا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے سکتے ہیں۔
کیسپین کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کان کپڑوں میں کیٹوسن اور سلیکا جیسے اینٹی بیکٹریل مواد کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔