Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پاکستان پر تنقید

ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی صدر کے طیارے کو گذرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ناراض ہے اور اس سلسلے میں نظرثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سنیچر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نئی دہلی کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے ہندوستانی صدر کے طیاروں کو پاکستان کے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوئند پیر سے آئسلینڈ، سوئیزرلینڈ اور سلووینیا کا دورہ شروع کرنےوالے ہیں۔حکومت اسلام آباد بحران کشمیر کے مسئلے پر نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کی سطح کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کو پوری طرح بند اور پاکستان کے زمینی راستے سے ہند افغان تجارت روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔