Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ اب تک کورونا سے 81 ہزار ہلاکتیں

ہندوستان میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 81 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج منگل کے روز مرکزی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 83 ہزار 809 نئے کیسز سامنے آنے سے متأثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 49 لاکھ 30 ہزار 236 ہو گئی۔

اس درمیان 79 ہزار 292 افراد کی شفایابی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 59 ہزار 399 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا سے ایک ہزار 45 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 80 ہزار 771 تک جا پہونچی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے درمیان اس کی روک تھام کے لئے مزید جانچ پر مستقل زور دیا جا رہا ہے ۔

ٹیگس