Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • 24 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید تین ہزار سے زیادہ مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار پانچ سو اکیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جن میں ایک ہزار پانچ سو انسٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کر لیا گیا ہے۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ چھتیس ہزار تین سو انیس تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچھتر مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد پچس ہزار پندرہ ہوگئی ہے ۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد بتیس ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے نو لاکھ بیاسی ہزار جان کی بازی ہار گئے اور تیئیس ملین سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ٹیگس

کمنٹس