یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458380-یمنی_فوج_کی_پیش_قدمی_جاری
صوبہ لحج میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔
(last modified 2026-10-31T17:17:55+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

صوبہ لحج میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ لحج  میں یمنی فوج نے اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، شہر عدن کے قریب العند فوجی اڈہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج نے یہ کامیابی ایسی حالت میں حاصل کی ہے کہ سعودی حکومت کے زرخرید ایجنٹوں کی امدادی لائن سخت دباؤ میں ہے اور انصاراللہ نے جنوبی یمن کے فوجی اڈوں میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کی بابت ‎سخت انتباہ دیا ہے۔

مقامی ذرائع اور قبائل کے مطابق انصاراللہ کے جوانوں نے گزشتہ روز العند فوجی اڈے کے نزدیک ضلع المقاطرہ کے مرکز اور اس علاقے کے قلعہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا جس کے بعد العند فوجی اڈہ اور الکربہ کوہستانی راستے پر انہیں تسلط حاصل ہوگیا تھا۔

یمنی فوج اور انصاراللہ نے یہ پیش قدمی  ایک غیر متوقع آپریشن میں کی ہے جس کے دوران، سعودی حکومت کے زرخرید ایجنٹوں کے فوجی کیمپ اور دیگر علاقے یمنی فوج کے کنٹرول ميں آگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان مراکز پر قبضے کے بعد، اس علاقے میں طورالباحہ تک پھیلے ہوئے، راس العارہ اور المضاربہ نامی محاذوں پر بھی انصاراللہ کو بالا دستی حاصل ہوگئی ہے اور عنقریب وہ بھی یمنی افواج کے کنٹرول میں آجائيں گے۔    

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel