Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکا میں سات مزید افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھے

امریکی ریاست ویسکانسین میں فائرنگ کےواقعے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکا سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست ویسکانسین کے شہر میلواکی میں ایک فیکٹری میں پیش آیا - سیکورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والےشخص کو ہلاک کردیا ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں کیا تھا - امریکا میں تشدد، اغوا اور مسلح کارروائیوں کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر جاری ہے جس میں سالانہ ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں امریکا میں تقریبا تین سو ملین افراد کے پاس اسلحے ہیں - یعنی امریکا کے ہر شہری پاس کے ہتھیار ہے - امریکا میں شہری حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کی جائے لیکن امریکی حکومت اس طرح کے قانون میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے -