-
بڑے بچے !
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۰غریب اور ناداروں کی مدد کے لئے مالدار ہونا ضروری نہیں بلکہ دل اگر بڑا ہو تو انسان سب کی مدد کر سکتا ہے۔یہ بچے چھوٹے ہیں مگر بڑے ہیں جو ہمیں ایک بڑا سبق دے رہے ہیں۔یہ تصویر ایران کی ہے جس میں سڑک کے کنارے لگے صدقے کے ڈبے میں ایک ننھی بچی اپنے بھائی کی کمر پر کھڑی ہو کر ڈبے میں صدقہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
-
دل دہلا دینے والے دلکش مناظر ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹آسمان میں چمکنے والی بجلی کو قدرت کا ایک عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے،جسے چمکتے وقت اگر دیکھا جائے تو اسکے کڑکنے کی وجہ سے دل لرز اٹھتے ہیں مگر یہی بجلی جب کیمرے میں قید کرلی جاتی ہے تو ایک حسین اور دیدہ زیب منظر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ تصاویر صوبہ مشھد سے لی گئی ہیں جسے تسنیم نیوز نے شائع کیا ہے۔
-
کتاب سرچشمۂ حیات / کارٹون
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۲رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں:کتاب پڑھنا اور علم حاصل کرنا ایک دینی فریضہ ہے۔ (کارٹونسٹ: عباس گودرزی ۔ تسنیم نیوز)
-
ڈاکٹر کی لائن میں لگے آیت اللہ امینی !
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۶ایران: آیت اللہ امینی شہر قم کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان کے ڈپٹی چیئرمین ہونے کے علاوہ کئی اور اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ آپ کوعوام اور خاص طور پر جوانوں میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ کچھ روز قبل آپ قم کے ’’علی بن ابی طالب (ع)‘‘ اسپتال پہنچے اور اپنا نمبر آنے کے منتظر رہے۔ لوگوں کے بہت اصرار کے باوجود اپنا نمبر آنے پر ہی ڈاکٹر کے پاس گئے۔ یہ ہے ’’عالم با عمل کی‘‘ بہترین مثال۔
-
خدادادی سکون ہے ان مناظر میں ۔ ویڈیو
Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۷زمین اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں اُن ہوش مند لوگوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں۔جو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے، ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی ساخت میں غور و فکر کرتے ہیں (وہ بے اختیار بو ل اٹھتے ہیں) "پروردگار! یہ سب کچھ تو نے فضول اور بے مقصد نہیں بنایا ہے، تو پاک ہے اس سے کہ عبث کام کرے پس اے رب! ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔ (سورہ آل عمران آیت ۔۱۹۰۔۱۹۱)
-
آ جانِ بہار...!
Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۰کم تک یہ عنادل کریں فریاد و فغاں اور /// آ جان بہار آ کہ نہیں تاب و تواں اور
-
آیۂ خلقت پڑھتے ہوئے اپنے خالق سے جا ملا ۔ ویڈیو
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱انڈونیشیا کے جعفر عبد الرحمٰن نامی ایک قاری سورۂ مبارکہ ملک کی دوسری آیت کی تلاوت کرتے ہوئے،اپنے خالق سے جا ملے۔عجیب بات یہ ہے کہ اس آیت میں موت و حیات کا تذکرہ ہوا ہے اور اسکے اختتام پر غفران الٰہی کا بھی ذکر ہے۔ ’’ایسٹرو اوامی‘‘ اخبار کے مطابق یہ قاری انڈونیشیا کی معروف دینی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور لوگ انکی تلاوت کو کافی پسند کیا کرتے تھے۔
-
پروانے بے تاب ہیں اس ضریح کے لئے! ۔ تصاویر
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۷ان دنوں سامرا میں حضرت امام علی نقی اور امام حس عسکری علیہما السلام کی ضریح مبارک کو لگایا جا رہا ہے ۔دیکھئے کس طرح ہو رہا ہے یہ کام! انشاء اللہ ۱۵ شعبان کو اس ضریح مبارک کی رونمائی کی جائے گی۔ یہی وہ ضریح تھی جو عراق پر امریکی قبضے کے دوران تکفیریت و جہالت کے جرثوموں کے ہاتھوں تباہ کر دی گئی تھی۔
-
باب الحوائج کی چوکھٹ پر ۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷۲۵ رجب، حضرت باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر کاظمین میں واقع آپکے حرم مبارک پر خاندان عصمت و طہارت کے چاہنے والوں کا ہجوم۔
-
روضۂ کاظمین کے فضائی مناظر ۔ ویڈیو
Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ماہ رجب کی ۲۵ تاریخ سنہ ۱۸۳ ہجری کو آسمان ولایت و امامت کا ساتواں آفتاب ہدایت ’’موسیٰ کاظم (ع)‘‘ غروب ہوا۔تاریک زندان کی گہری کال کوٹھڑی میں ہونے والی اس مظلومانہ شہادت کے موقع پر سبھی مومنین کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔