برکس پارلیمانی اجلاس اہمیت کا حامل: ہندوستان میں ایرانی سفیر
ہندوستان میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے برکس پارلیمانی اجلاس کو اہم قرار دیا ہے.
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد فتح علی نے برکس کے بارہویں پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ اس نے سخت ترین حالات میں بھی اپنی بین الاقوامی سرگرمیاں معطل نہیں کی ہیں اور دوسرے ملکوں کے ساتھ مشاورتوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انھوں نے ںئی دہلی میں جاری برکس پارلیمانی اجلاس میں ایرانی وفد کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برکس تنظیم میں سیاسی اور دوجانبہ تعاون بڑھانے کے کافی امکانات پائے جاتے ہیں۔
نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ برکس گروپ، رکن ملکوں کے لئے اپنے سیاسی موقف اور نظریات بیان کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے موقف کی وضاحت اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے اس کی گنجائشوں سے استفادہ کرسکتا ہے۔
ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد فتح علی نے کہا کہ اس اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی آنے والا اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد، اجلاس میں شریک دیگر رکن ملکوں کے پارلیمانی وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال نیز دو طرفہ تعاون میں توسیع کی راہوں کا بھی جائزہ لے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel