-
ایران کی خواتین کی قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچی، اب ہندوستان سے مقابلہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۹ایران کی خواتین کی قومی کبڈی ٹیم نے چینی تائپے کو 23 کے مقابلے19 سے شکست دے کر ناگویا ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
-
آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے لیے فرانس کی نئی کوشش
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۷میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس کی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے نام پر ایک کثیر القومی فوجی قوت تشکیل دینا ہے۔
-
پزشکیان کا فاکس نیوز سے انٹرویو: ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے دباؤ بے نتیجہ ہے
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۷صدرایران نے فاکس نیوز ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہوگا، کہا: ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن جب بھی ہم پر حملہ کیا جائے گا، ہم اپنا دفاع کریں گے اور اگر وہ ہم سے لڑنا چاہیں گے تو ہم طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔
-
غزہ کی معیشت دنیا کی تاریخ کے سب سے شدید بحران میں داخل: اقوام متحدہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی معیشت دنیا کی تاریخ کے سب سے شدید بحران میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ اس کی بحالی اور تعمیر نو کی ضروریات 71 اعشاریہ 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں کیونکہ غزہ میں کام کرنے کی عمر کے 90 فیصد سے زیادہ افراد بے روزگار ہیں۔
-
ہندوستان: "گیانیش کمار کے آقا نریندر مودی نے ملک کے ہر ادارے کو تہس نہس کر دیا ہے"، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا تلخ تبصرہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۱اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا ہے جبکہ گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
-
12 ممالک سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کے مخالف
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے معاملے پر رکن ممالک کے درمیان اختلاف ایک بار پھر نمایاں ہوگیا ہے۔
-
پاکستان: یہ آخری کوشش ہوگی، پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصف
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۲پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اسلام آباد کا رخ نہیں کر سکیں گے۔
-
77 ممالک کا بائیکاٹ یہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا والے نیتن یاہو کی باتوں میں نہیں آئے: ایرانی نائب وزیر خارجہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۶اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "تاریخ جرائم، قبضے اور جارحیت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی، نیویارک میں پروپیگنڈہ شوز کی بنیاد پر نہیں۔"
-
پاکستان: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لیے صلاح و مشورہ ہوا ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۰خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے، گورنر راج ماضی میں بھی لگے ہیں، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔
-
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر: 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۳اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے آغاز پر درجنوں ممالک کے وفود احتجاجاً اجلاس ہال سے باہر نکل گئے۔