-
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ہزاروں رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے پاکستان میں تین کروڑ سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کردیا
Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۶ٹی ٹی پی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۶پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔
-
پاکستان نے ہندوستانی دعویٰ مسترد کر دیا
Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۰پاکستانی دفتر خارجہ نے ہندوستانی میڈیا ادارے کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک کالعدم تنظیم بھی امدادی سرگرمیوں میں لگی ہوئی ہے۔
-
پیٹرول اور خوراک مہنگی ہونے سے پاکستان میں عدم استحکام کا خدشہ ہے: آئی ایم ایف
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۲آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور خوراک مہنگی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں معاشی عدم استحکام کا خدشہ ہے، آئندہ سال مہنگائی کی شرح برقرار رہنے سے ملک میں مظاہرے بھی ہوسکتے ہیں۔
-
سیلاب بھی مجلس حسین (ع) کو نہ روک سکا۔ ویڈیو
Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۸ان دنوں سوشل میڈیا پر جہاں پاکستان کے سیلاب کی ویڈیوز نے تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جنہوں نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں سیلاب کے پانی میں ڈوبے عزادارانِ حسینی کو مجلس اور مصائب کربلا پر گریہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ جن کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا اور انکی زندگی کے مال و اسباب میں کچھ نہ بچا، وہ بیٹھے قتیل کربلا حسین (ع) کی مظلومیت پر اشک بہا رہے ہیں۔ اللہ رے محبتِ حسین (ع)!!!
-
پاکستان اور افغانستان سرحدی تجارت بڑھانے پر متفق
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۳پاکستان اور افغانستان نے باہمی تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
-
پاکستان میں حالیہ بارش اور سیلاب سے ایک ہزار 42 ارب روپے کا نقصان
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۸حکومت پاکستان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ایک ہزار 42 ارب روپے لگایا ہے۔
-
پاکستان میں خشکی میں 100 کلومیٹر وسیع جھیل بن گئی
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۲:۲۶ناسا نے اپنی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آگیا اور اس نے وسیع ہوتے ہوئے وقتی طور پر ایک ایسی جھیل کی شکل اختیار کرلی جو 100 کلومیٹر وسیع ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم نے بجلی صارفین کو دیا تحفہ
Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۹پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے اور دس ہزار میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔