دباؤ بے نتیجہ ثابت ہوگا: امریکہ کو ایرانی وزیر خارجہ کا دوٹوک پیغام
Aug ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے دورۂ تہران اور ان سے ملاقات کے بعد ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو تعمیری رہی اور اس میں نئے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سید عباس عراقچی نے اپنے اس پیغام میں واضح کیا کہ سفارت کاری کا رخ صحیح طرف موڑنا ناممکن نہیں ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اس سادہ سی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ "دباؤ بے نتیجہ ثابت ہوگا۔"
انہوں نے لکھا کہ یہ امریکہ ہے جسے ہمارا اعتماد حاصل کرنا ہوگا، ادب سے بات کرنی ہوگی، امریکہ کو ہمارے حقوق کو تسلیم کرنا اور اپنی ذمہ داریوں کا پابند رہنا ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس