-
عیدالفطر کی نماز کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۹ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الفطر کے بعد یونیورسٹی طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے تہران یونیورسٹی سے فلسطین اسکوائر تک مارچ کیا ، ریلی کے اختتام پر تہران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے خطاب کیا۔
-
امریکی شہروں اور لندن میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۳۰برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیئے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۰ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ، کاغذات نامزدگی 11 مئی سے جمع کرائے جاسکتے ہیں اور یہ سلسلہ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔
-
شیراز کے سینٹرل جیل میں محفل قرآن خوانی
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰شیراز کے سینٹرل جیل میں ماہ مبارک رمضان میں روزانہ قبل از مغربین محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گيا جس میں قصیدہ خوانی بھی منعقدہ ہوتی ہے ، جیل میں قید افراد کررونا ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔
-
مشہد کی لڑکیوں کا کابل کے دہشت گردانہ واقع کے خلاف مظاہرہ
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۲افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم لڑکیوں کے سید الشہداء اسکول کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مشہدی لڑکیوں نے اس شہر میں افغانستان کے قونصلیت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے کے لئے اظہار یکجہتی کیا۔
-
ایران کے دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر القدس ریلی
May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۱ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر پر کورونا کے طبی پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں نے خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلی نکالی اور اجتماع کیا دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا پروٹوکول کی پاسداری کے ساتھ عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں
-
صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی بے مثال استقامت۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۱یوم القدس ایک عَالَمی دِن ہے۔ ایک ایسا دِن نہیں ہے کہ جو فقط بیت المقدس سے مختص نہیں بلکہ اب روز مستضعفین کا مستکبرینِ عالَم کے ساتھ مقابلے کا دِن ہے۔ اس روز دنیا بھر کے حریت پسند عالمی سامراج کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر کے اپنی انسانیت اور انصاف پسندی کا ثبوت دیتے ہیں۔ اسی مناسبت سے پیش خدمت ہیں بیت المقدس کے تحفظ اور اسکی آزادی کی خاطر فرزندان فلسطین کی مزاحمت اور ان پر ہونے والے بہیمانہ طلم و ستم کی کچھ جھلکیاں۔
-
کراچی میں مسئلہ فلسطین پرکل جماعتی کانفرنس
May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں ’’اسرائیل سے تعلقات امت مسلمہ سے خیانت‘‘ کے زیرعنوان کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
-
امام علی (ع) کیڈٹ یونیورسٹی میں شب قدر کے اعمال
May ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۷تہران میں امام علی علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی میں 21 رمضان المبارک کی شب کے اعمال کے مراسم کورونا ایس او پیز کی مکمل رعایت کے ساتھ منعقد ہوئے۔
-
امام رضاع کےروضۂ میں شب قدرکےمراسم میں ایس اوپیزکی پابندی
May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں شب قدر کے مراسم کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی شدید پابندی کے ساتھ سماجی فاصلے کی بھی رعایت کو یقینی بنایا گیا۔