ثقافتی / سماجی
  • توتو میں میں نہ کیا کرو! ۔ پوسٹر

    توتو میں میں نہ کیا کرو! ۔ پوسٹر

    Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۷

    فضول بحث اور توتو میں میں ایک ایسی عادت ہے جومعاشرے میں بہت زیادہ رائج ہے اور بعض لوگ اپنے مد مقابل پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے لمبی لمبی فضول بحثیں کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے سلسلۂ کلام روک دینے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ اس بات سے غافل ہوتے ہیں کہ زیادہ بحث اور توتو میں میں کرنے سے دلوں میں کینہ و دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی حقیقت کی جانب امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے ہمیں متوجہ فرمایا ہے۔

  • ماہ رجب، ماہ خدا

    ماہ رجب، ماہ خدا

    Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۴

    حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: رجب میری امت کے لیے استغفار کامہینہ ہے۔ پس اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ طلب مغفرت کرو کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے۔ رجب کو اصبّ بھی کہاجاتا ہے کیونکہ اس ماہ میں میری امت پر خدا کی رحمت بہت زیادہ برستی ہے۔

  • آرزوؤں کی شب آن پہونچی!

    آرزوؤں کی شب آن پہونچی!

    Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۹

    «لیلہ الرغائب» یعنی آرزوؤں کی شب ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو کہا جاتا ہے جو ایک نہایت با فضیلت شب ہے اور اس کے لئے ہادیان دین نے کچھ مخصوص اعمال ذکر فرمائے ہیں۔

  • دلوں کی ڈھارس!۔ پوسٹر

    دلوں کی ڈھارس!۔ پوسٹر

    Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۸

    آجکل مشکلات اور مصائب و آلام کا ستایا ہوا انسان سکون اور اطمینان کی تلاش میں ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لئے سب کچھ اپنا لیتا ہے سوائے اپنے بنانے والے کے بتائے ہوئے نسخے کے،نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اسے تمام تر کوشوں کے باوجود آرام و سکون میسر نہیں ہوتا۔ قرآن کریم نے انسان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر تم سکون قلب چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ دلوں کو قرار صرف یاد خدا سے آتا ہے۔

  • فاطمہ سلام اللہ علیہا ۔ پوسٹر/ احادیث

    فاطمہ سلام اللہ علیہا ۔ پوسٹر/ احادیث

    Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۴

    ۲۰ جمادی الثانی دختر رسولِ خدا حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

  • سوشل میڈیا سے جڑے بچے بے شمار خطرات کی زد پر۔ کارٹون

    سوشل میڈیا سے جڑے بچے بے شمار خطرات کی زد پر۔ کارٹون

    Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۶

    آن لائن کلاسز یا دیگر اسباب کے تحت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے جڑنے والے ناپختہ ذہن کے مالک بچے ان دنوں بے شمار خطرات کی زد پر آ چکے ہیں جس پر ماہرین تعلیم و تربیت نے اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسے میں بچوں کے والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑی درایت و ہوشیاری کے ساتھ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر انکی سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور انہیں تباہ کن اور مہلک خطرات میں پڑنے سے روکنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

  • سوشل میڈیا کا گھریلو تعلقات پر اثر ۔ کارٹون

    سوشل میڈیا کا گھریلو تعلقات پر اثر ۔ کارٹون

    Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۲

    سوشل میڈیا نے انسانی زندگی پر اپنے مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ بہت سے منفی اثرات بھی مرتب کئے ہیں۔

  • موقع کم ہے، غنیمت سمجھو!۔ پوسٹر

    موقع کم ہے، غنیمت سمجھو!۔ پوسٹر

    Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰

    امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا قولِ کریم ہے: الفُرصَةُ سَريعَةُ الفَوتِ، و بَطِيئَةُ العَودِ; موقع ہاتھ سے جلدی نکل جاتا اور دیر سے ہاتھ آتا ہے. (غرر الحكم : ۲۰۱۹)

  • انسان یہ دیکھے کہ وہ کیا کھا رہا ہے ۔ پوسٹر

    انسان یہ دیکھے کہ وہ کیا کھا رہا ہے ۔ پوسٹر

    Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۳

    جس طریقے سے جسمانی غذا کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ حلال ہے یا نہیں، اسی طرح روحانی غذا کے لئے بھی نہایت ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ ہمارا دل و دماغ اور ہماری روح و جان کہاں سے فیڈ ہو رہی ہے۔ شک نہیں ہے کہ آجکل دل و دماغ اور افکار و نظریات کو فیڈ کرنے کا ایک اہم ذریعہ سوشل میڈیا ہے جو خود وادی پُر خار کے مانند ہے۔ اگر انسان متوجہ نہ ہو تو اسکی روح با آسانی تار تار ہو سکتی ہے۔