ثقافتی / سماجی
  • دنیا بازار ہے...! ۔ پوسٹر

    دنیا بازار ہے...! ۔ پوسٹر

    Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۵

    دنیا کو احادیث شریفہ میں مختلف اشیاء سے تشبیہ دی گئی ہے تاکہ اسکی حقیقی تصویر دنیا والوں کے سامنے واضح ہو جائے اور وہ اسکے سلسلے میں دھوکے کا شکار نہ ہوں۔ اسی تناظر میں فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام ایک حدیث شریف میں بشریت کو دنیا کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: الدُّنْیا سُوقٌ رَبِحَ فیها قَوْمٌ وَخَسِرَ آخَرُونَ؛ دنیا ایک بازار ہے جس میں کچھ لوگ فائدہ تو کچھ نقصان اٹھاتے ہیں۔ (أعیان الشّیعة: ج 2، ص 39)

  • اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۸

    پیغمبر رحمت صلی‌الله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔

  • عطر لگانے کا فائدہ!۔ پوسٹر

    عطر لگانے کا فائدہ!۔ پوسٹر

    Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۲

    فرزند رسول امام جعفر صادق علیه السلام عطر اور پرفیوم کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص اپنے دن کے آغاز میں عطر لگاتا ہے، تو شب ہونے تک اسکی عقل و خرد اس کا ساتھ دیتی ہے۔ (مفاتیح الحیات، ص ۱۳۳)

  • فرزند رسول (ص) سید الساجدین (ع) کا یوم شہادت

    فرزند رسول (ص) سید الساجدین (ع) کا یوم شہادت

    Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷

    فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت ایک روایت کے مطابق ۲۵ محرم سنہ ۹۴ ہجری میں واقع ہوئی۔

  • دیکھئے سجاد (ع) کیا فرماتے ہیں!

    دیکھئے سجاد (ع) کیا فرماتے ہیں!

    Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۹

    فرزند رسول امام زین العابدین علیہ السلام کی تاریخ شہادت کے سلسلے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں تاہم سبھی تواریخ محرم میں ذکر ہوئی ہیں۔ بعض روایات کے مطابق ۱۲ محرم، بعض کے مطابق ۱۸ محرم جبکہ بعض روایات کی بنا پر ۲۵ محرم کو آپ کی شہادت واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ بعض روایات کے آپ کے سالِ شہادت کو ۹۴ ہجری جبکہ بعض نے ۹۵ ہجری نقل کیا ہے۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر مبارک ستاون برس کی تھی۔ اس مناسبت پر آپ کی چند ایک احادیث شریفہ ملاحظہ فرمائیے۔

  • مخلصانہ عزاداری، مومنانہ احتیاط۔ پوسٹر

    مخلصانہ عزاداری، مومنانہ احتیاط۔ پوسٹر

    Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۰

    عالمی وبا کورونا کے دور میں ہونے والی نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں سبھی افراد بالخصوص مومنین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طبی اصولوں اور صحی رہنمائیوں کا خاص خیال رکھیں۔ قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ مومنین اور مسجدوں کو آباد رکھنے والے افراد کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا گائڈ لائنز کا خیال رکھیں، اسی لئے وہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتے بھی ہیں۔

  • حسین (ع) تن تنہا دنیا کے مقابلے میں تھے! ۔ ویڈیو

    حسین (ع) تن تنہا دنیا کے مقابلے میں تھے! ۔ ویڈیو

    Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹

    سید الشہدا، قتیل کربلا، نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظمت کے سلسلے میں ایک بے نظیر شارٹ کلپ جو اپنے اندر ڈھیروں پیغامات رکھتی ہے۔ (ماخوذ از: khamenei.ir)

  • الحسین یجمعنا ۳ ۔ پوسٹر

    الحسین یجمعنا ۳ ۔ پوسٹر

    Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۳:۴۹

    حسین اُس مقناطیسی نقطۂ اتحاد کا نام ہے جس کی جانب دنیا کے ہر مذہب و مسلک اور ہر رنگ و نسل کے لوگ کھنچے چلے آتے ہیں اور اپنے آزاد ضمیر اور حریت پسند ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔

  • حسینیو! محرم آن پہنچا ہے! ۔ پوسٹر

    حسینیو! محرم آن پہنچا ہے! ۔ پوسٹر

    Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۸

    اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگراری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔