-
امام خمینی رح کی یادگار نایاب تصاویر
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۹بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی زندگی کے مختلف ادوار کی یادگار نایاب تصاویر ، ہر تصویر اپنی جگہ ایک تاریخ کی حامل ہے۔
-
تاجیکستان کے صدر کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے اپنے دورۂ تہران کے موقع پر پیر 30 مئی 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ سے ملاقات کی ۔
-
تہران میں تاجیکستان کے صدر کا پرتپاک استقبال
May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۴اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کا باقاعدہ اور شاندار استقبال سعد آباد کمپلکس میں کیا۔
-
تبریزکےاسپرہ خون گاؤں میں ٹیولپ(Tulip) پھولوں کا فارم
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷تبریز کے ایک باذوق شہری جناب صادق اقدمی نے اپنے فارم میں جو تبریز سے 35 کلومیٹر دور اسپرہ خون گاؤں میں واقع ہے، پھولوں اور فطرت کے شائقین کے لئے ٹیولپ(Tulip) پھولوں کی کاشت کی ہے جسے دیکھنے دور دراز علاقوں سے لوگ وہاں آتے ہیں۔
-
قم میں ملک کے 4 ہزار شہیدعلماء کی یاد میں سیمینار
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۱ایران کے مقدس شہر قم کے مصلی قدس میں ملک کے چار ہزار شہید علماء کی یاد میں قومی سیمینار کا انقعاد کیا گيا، جس میں ملک کے سول اور فوجی حکام اور شہید علماء کے اہل خانہ نے شرکت کی ، اس قومی سیمینار کے آغاز میں میں شہید علماء کی یاد میں منعقدہ سیمینار کی کمیٹی کے ارکان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کو نشر کیا گیا۔
-
صوبہ لرستان میں گھر جھیل کے خوبصورت مناظر
May ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۲درود شہر کے جنوب مشرق میں ایران کی سب سے خوبصورت پہاڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ اشترانکوہ کے پہاڑوں میں گھری ایک جھیل جس نے فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک منفرد نوعیت پیدا کر دی ہے۔ گھر جھیل سطح سمندر سے 2350 میٹر کی بلندی پر واقع ہے جھیل کی گہرائی 4 سے 28 میٹر اور اس کی چوڑائی 4 سے 28 میٹر کے درمیان ہے۔ 400 سے 800 میٹر اور اس کی لمبائی 1500 میٹر ہے۔
-
محمد رسول (ص) بریگیڈ کا عظیم اجتماع
May ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۱بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مقبرے کے احاطے میں محمد رسول (ص) بریگیڈ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔
-
قزوین شہر کا تاریخی میوزیم
May ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۳قزوین میوزیم، صفوی حکومت کے دور مشرق دولت خانہ اور موجودہ دور کی شاہراہ ہلال احمر میں واقع ہے۔ قزوین سٹی میوزیم ایرانی تاریخ کے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والی تاریخی اشیاء کا ایک قیمتی خزانہ ہے۔ میوزیم کا ہر حصہ تاریخی ادوار میں سے ایک کے لیے مختص ہے۔
-
میوزیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ہفت تپہ میوزیم کا تعارف
May ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۲شوش دنیا کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک ہے اور اپنی یادگاروں منجملہ چغازنبیل مندر اور آپادانہ محل کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہے۔ شوش کے قدیم پرکشش مقامات میں سے ایک ہفت تپہ کا علاقہ ہے جہاں اسی نام کا ایک شاندار میوزیم ہے۔ اس ایک منزلہ میوزیم کی عمارت کا افتتاح مئی 1973 میں ہوا تھا۔
-
یوم فردوسی کے موقع پر یادگار قریب کا انعقاد
May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۵پندرہ مئی نامور شاعر اور شاہنامہ کے خالق ابولقاسم فردوسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ایران میں 15 مئی کو نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی" سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ایک ایسے شاعر جنہوں نے دنیائے شاعری میں بلند مرتبہ حاصل کیا ۔