-
صوبہ ایلام میں سوگ کےایام کےروایتی مراسم (چمر)
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۴ایران کے صوبے ایلام کے تین ہزار شہداء کی یاد میں منائے جانے والے مراسم میں اس صوبے کے روایتی چمر مراسم کا انعقاد کیا گیا، یہ مراسم سوگواری کے ایام میں منعقد کیئے جاتے ہیں اور قدیم ایام سے اس صوبے میں رائج ہیں۔
-
ایران کے شہر رود سر میں ہیوی گاڑیوں کی آف روڈ ریلی
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ایران کے شہر رود سر میں ہیوی گاڑیوں کی تیسری آف روڈ ریلی کے مقابلے ہوئے ، ان مقابلے کا انعقاد ہفتۂ بسیج کے موقع پر رود سر شہر کی گاڑیوں کی یونین کے تعاون سے ہوا۔
-
بچوں کی حاضری کے ساتھ اسکول کھل گئے
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۱ایران کی وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سے پرائمری اور میڈل اسکولوں کو بچوں کی حاضری کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بعد دو ماہ کی تاخیر سے 22 نومبر 2021 سے اسکول کھولے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی اور کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
-
آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیر خارجہ امیر عبداللہیاں سے ملاقات
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے تہران میں آئی آے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ملاقات میں قانون کے تناظر میں آئی اے ای اے کے ساتھ مثبت تعاون کے لئے ایران کے مستحکم عزم پر تاکید کی اور امید ظاہر کی ہے کہ رفائل گروسی کے اس سفر میں باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون میں پہلے سے زیادہ مضبوطی ملے گی۔
-
دارالحکومت تہران میں رضاکارفورس بسیج کاعظیم اجتماع
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱دارالحکومت تہران میں ہفتۂ رضاکارفورس بسیج کی مناسبت سے مصلاء امام خمینی رح میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں سپا ہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر علی فدوی نے شرکت کی۔
-
برکت ویکسین کے 12 سے 18 سال کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل
Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۲ایران میں تیار کی جانے والی برکت ویکسین کے 12 سے 18 سال عمر کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل منگل 23 نومبر 2021 سے شروع ہوگيا ہے۔
-
بلدیہ تہران کے بسیج یونٹس کا اجتماع
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۵بلدیہ تہران میں رضاکار فورس بسیج کے یونٹس کا اجتماع، منعقد ہوا اس موقع پر میئر تہران ڈاکٹر علی رضا زاکانی نے خطاب کیا اور رضاکار فورس بسیج کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔
-
مشہد کے پارکوں میں موسم خزاں کے دلکش مناظر
Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۵ایران کے مقدس شہر مشہد میں موسم خزاں کے مناظر، ہر دیکھنے والے کے دل کو موھ لیتے ہیں۔
-
اسکول طالب علم بارہواں نینو ٹیکنالوجی اولمپیاڈ
Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۱اسکول طالب علم بارہواں سائنس اور نینو ٹیکنالوجی اولمپیاڈ جمعہ 19 نومبر 2021 کو تہران کی شہید رجائی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔
-
آیت الله مجتهد شبستری کی نماز جنازہ اور تدفین
Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۰ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن تبریز کے سابق امام جمعہ صوبہ آذربائیجان شرقی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت الله مجتهد شبستری کو آہوں اور سسکیوں میں قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ پر نور کے سایۂ میں سپر خاک کردیا گیا اور جلوس جنازہ اور نماز جنازہ میں علمائے کرام ، طلاب اور مرحوم کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔