-
کورونا کے آغاز کے بارے میں کچھ پتہ ہو تو ضرور بتائیں: عالمی ادارۂ صحت
Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۱:۲۲عالمی ادارہ صحت ڈبلو ایچ او نے کورونا کے آغاز کے حوالے سے حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
-
ایران میں بلوائیوں کی حمایت میں اپنے بال کترنے والی بیلجیئم کی وزیر کی پسپائی (ویڈیو)
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائن پر گزشتہ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ وہی خاتون وزیر ہیں جنہوں نے ایران پر حقوق نسواں اور آزادی کو کچلنے جیسے الزامات کے تحت چند ماہ قبل ایران میں بلوہ کرنے والوں کی حمایت میں اپنے بال کتر ڈالے تھے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایران نے بھی انہیں بڑے ہی معنیٰ دار انداز میں سلام کیا جس پر حضار اپنی ہنسی کو نہ روک سکے۔
-
امریکہ کے اتحادی جنوبی کوریا کا دوسرا رخ (ویڈیو)
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰امریکہ کا قریبی اتحادی سمجھا جانے والا ملک جنوبی کوریا ساری دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور فقر و غربت سے عاری ملک سمجھا جاتا ہے۔ ایک برطانوی سیاح نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے مضافات میں واقع جھوپڑ پٹیوں والے علاقے سے پردہ اٹھا کر اِس ملک کا ایک دوسرا رخ بھی آشکار کر دیا ہے جہاں لوگ غربت و اِفلاس کے عالم میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بڑی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
-
مغربی پابندیاں عالمی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ : روس
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۳روس کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ان پابندیوں سے عالمی معیشت اور تجارت کا اصول بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
-
میرا قتل بھی ہوسکتا تھا: نیتن یاہو کی بیوی کا دعویٰ
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۱صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا محاصرہ قتل پر منتج ہو سکتا تھا۔
-
اسرائیل شدید اختلافات کی زد میں، عرب شہریوں سے بھی اسرائیلیوں کی درخواست
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۴صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی داخلی سیکورٹی کے وزیر ایتمار بن گوویر ایک دہشت گرد ہیں۔
-
ایران کے دورے سے قبل آئی اے ای اے کا اہم بیان
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۰رافیل گروسی نے باکو میں ناوابستہ تحریک کے رابطہ گروپ کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر روابط اور بات چیت کو برقرار رکھنا اس ادارے کے لیے اہم اور ضروری ہے۔
-
جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کے پاس سیاسی ارادے کا فقدان ہے: روس
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۲۸ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کو لازمی عزم سے عاری قرار دیا ہے۔
-
امریکی وزیر کی روس سے اپیل؛ یوکرین جنگ روک دو!
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۱۵امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اپنی مختصر گفتگو کے دوران یوکرین جنگ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
-
ایک کروڑ یوکرینی شہری پولینڈ پہنچ گئے
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۰۱پولینڈ نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ سے زائد یوکرینی مہاجرین اس کی سرحدوں میں داخل ہو چکے ہیں۔