ویانا ایٹمی معاہدے کی شکست یعنی مذاکرات کا دائمی اختتام: امریکی سینیٹر
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196648-ویانا_ایٹمی_معاہدے_کی_شکست_یعنی_مذاکرات_کا_دائمی_اختتام_امریکی_سینیٹر
ایک امریکی سینیٹر مازی ہیرونو نے ویانا ایٹمی معاہدے کی شکست کو مذاکرات کے دائمی خاتمے کے مترادف قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ویانا ایٹمی معاہدے کی شکست یعنی مذاکرات کا دائمی اختتام: امریکی سینیٹر

ایک امریکی سینیٹر مازی ہیرونو نے ویانا ایٹمی معاہدے کی شکست کو مذاکرات کے دائمی خاتمے کے مترادف قرار دیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایک با اثر سینیٹر اور سینیٹ کی اسلحہ جاتی کمیٹی کی رکن مازی ہیرونو نے ویانا ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اس معاہدے کو مسترد کئے جانے کی صورت میں مذاکرات کا کوئی بھی فریق مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا- مازی ہیرونو نے، جو ریاست ہوائی سے ڈیموکریٹ سینیٹر ہیں، ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ویانا ایٹمی معاہدے کا مطالعہ اور اس سلسلے میں تحقیقات نیز امریکی کانگریس میں اس کی منظوری یا نامنظوری کے امکانی نتائج کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یہ معاہدہ بقول ان کے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی سے برسوں تک روک دے گا- مازی ہیرونو کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین، برطانیہ اور روس کے سفیروں کے ساتھ ہونے والی ان کی حالیہ بات چیت میں ان سفیروں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ موجودہ ایٹمی معاہدہ ان کی نظر میں مکمل اور بے عیب ہے نیز وہ پھر مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر تیار نہیں ہوں گے-