ناگویا ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر، ایران ایران چھٹے مقام پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458074-ناگویا_ایشین_پیرا_گیمز_اختتام_پذیر_ایران_ایران_چھٹے_مقام_پر
ناگویا میں ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر ہوگئے، اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کھیلوں میں چھٹا مقام حاصل کیا۔
(last modified 2026-10-24T14:25:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • ناگویا ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر، ایران ایران چھٹے مقام پر

ناگویا میں ایشین پیرا گیمز اختتام پذیر ہوگئے، اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کھیلوں میں چھٹا مقام حاصل کیا۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں منعقدہ ایشین پیرا گیمز اپنے اختتام کو پہنچ گئے، کھیلوں کے اختتام پر ایران نے 102 تمغوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔

جاپان کے شہر ناگویا میں پیرا ایشین پیرا گیمز 2026 میں اسلامی جمہوریہ ایران نے 26 سونے کے، 36 چاندی کے اور 40 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طورپر 102 تمغے اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

ایشین پیرا گیمز 2026 میں چین نے پہلی، جاپان نے دوسری اور ازبکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ہندوستان چوتھے نمبر پر اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر رہا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel