ایک سیاہ فام کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ رویہ
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i197261-ایک_سیاہ_فام_کے_ساتھ_امریکی_پولیس_کا_وحشیانہ_رویہ
ایک سیاہ فام شہری کے ساتھ امریکی پولیس کے وحشیانہ رویے نے ایک بار پھر امریکی پولیس کے تشددآمیز رویے کو برملا کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ایک سیاہ فام کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ رویہ
    ایک سیاہ فام کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ رویہ

ایک سیاہ فام شہری کے ساتھ امریکی پولیس کے وحشیانہ رویے نے ایک بار پھر امریکی پولیس کے تشددآمیز رویے کو برملا کردیا ہے-

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی پولیس افسر "جیمز ولسن" نے ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک بے گھر سیاہ فام "ٹی یرہ جانسن" کو شدید طور پر زدو کوب کیا ہے- اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو ٹیپ جاری ہونے کےبعد، مذکورہ پولیس افسر سے پوچھ گچھ شروع ہوگئی ہے-

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے ہی اس سیاہ فام سے جھگڑنا شروع کردیا جبکہ سیاہ فام نے کوئی اشتعال انگیز اقدام انجام نہیں دیا تھا-

 ادھر پولیس افسر نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس سیاہ فام نے پہلے اسے مارا پیٹا ہے- سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کا تشدد ایسی حالت میں جاری ہے کہ ان رویوں کے خلاف امریکی عوام نے بارہا احتجاج کیا ہے-