اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i195992-اٹلی_کے_اعلی_سطحی_وفد_کا_دورہ_تہران_
اٹلی کے وزیر خارجہ، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران

اٹلی کے وزیر خارجہ، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-

اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جنٹیلونی اور وزیر اقتصادیات فیڈریکا گوئیڈی منگل کی دوپہر ایک اعلی سطحی اقتصادی و سیاسی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں- اٹلی کے وفد کے اس دو روزہ دورے میں توانائی، زراعت اور نقل و حمل، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں گفتگو ہو گی- اس دورے میں ایران کے ایوان صنعت و تجارت میں ایرانی حکام اور اٹلی کے وفد کا اجلاس بھی منعقد ہو گا- واضح رہے کہ ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا یہ پہلا دورہ ایران ہے- البتہ گذشتہ دو برسوں کے دوران اٹلی کے وزیر خارجہ تہران کا دو بار دورہ اور دونوں ملکوں کے حکام مختلف مسائل پر گفتگو کر چکے ہیں-