روس کو ایران پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے کی امید
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196446-روس_کو_ایران_پر_عائد_پابندیوں_کے_جلد_از_جلد_خاتمے_کی_امید
روس نے ایران پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • روس کو ایران پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے کی امید

روس نے ایران پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے پر تاکید کی ہے-

ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران پر عائد پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے کہ یہ پابندیاں بہت جلد اٹھا لی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ ایران اور روس جلد ہی فردو ایٹمی تنصیبات کی تعمیرنو کے لئے صلاح و مشورہ کریں گے- روس کے نائب وزیر خارجہ نے فردو کی تعمیرنو کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا ایک اہم حصہ قرار دیا- قابل ذکر ہے کہ ایران اور دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں چودہ جولائی کو ایٹمی معاہدہ انجام پا چکا ہے- اس معاہدے میں یہ طے پایا ہے کہ فردو ایٹمی تنصیبات ایڈوانس فزکس اور ایٹمی تحقیقات کے جدید مرکز میں تبدیل ہو جائیں گی البتہ ایک ہزار سے زیادہ سینٹری فیوج مشینیں فردو میں بدستور باقی رہیں گی-