ایران کے ساتھ تعاون کی روسی اسلحہ ساز کمپنیوں کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i197063-ایران_کے_ساتھ_تعاون_کی_روسی_اسلحہ_ساز_کمپنیوں_کی_درخواست
روس کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے ایران کے ساتھ دفاعی اور تکنیکی تعاون کی درخواست کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعاون کی روسی اسلحہ ساز کمپنیوں کی درخواست

روس کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے ایران کے ساتھ دفاعی اور تکنیکی تعاون کی درخواست کی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ہونے والی انٹرنیشنل ایرو اسپیس میکس دو ہزار پندرہ نمائش میں روسی اسلحہ ساز کمپنیوں نے جمعرات کو ہونے والی نشستوں میں ایرانی وزارت دفاع کے وفد کو اپنے ساز و سامان کی تفصیلات بتائیں- اس موقع پر روسی کمپنیوں نے تہران اور اس میدان میں فعال ایرانی کمپنیوں کے ساتھ وسیع دفاعی اور تکنیکی تعاون کی درخواست کی- اس نمائش میں جمعرات کو ہونے والی نشستوں میں روس کی مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں نے رواں سال کے آخر تک ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی اور ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان تکنیکی اور دفاعی تعاون کو وسیع قرار دیا جس میں مختلف دفاعی نظاموں کی برآمد کے علاوہ تکنیکی تعاون بھی شامل ہے- مذکورہ نمائش آئندہ اتوار تک جاری رہے گی اور اس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریبا" چالیس ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں- ان کمپنیون نے دفاعی سسٹم، فوجی اور غیر فوجی راڈار، جنگی اور مسافر بردار طیاروں اور ڈرون طیاروں سمیت مختلف قسم کا اپنا ساز و سامان نمائش میں پیش کیا ہے- اس نمائش کا انعقاد ماسکو کے قریب ژوکوفسکی شہر میں کیا گیا ہے-