رہبر انقلاب اسلامی سے عدلیہ کے سربراہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458118-رہبر_انقلاب_اسلامی_سے_عدلیہ_کے_سربراہ_کی_ملاقات
رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
(last modified 2026-10-25T09:29:14+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی سے عدلیہ کے سربراہ کی ملاقات

رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیو/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس ملاقات میں انصاف کی فراہمی اور ایرانی عوام کے حقوق  کی پیروی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال گیا گيا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ امریکی اور صیہونی جرائم کے نتیجے میں ہونے والے مادی اور غیر مادی نقصانات کے ازالے اور ایرانی عوام کے حقوق کی بالادستی کے لیے پرعزم کوشش کریں۔

ملاقات کے آغاز میں عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے انصاف کی فراہمی اور ایرانی قوم کے حقوق کی بالادستی کی غرض سے عدلیہ کی جانب سے انجام دیئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel