شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات
https://urdu.sahartv.ir/news/annalys-i252787-شیعوں_کے_خلاف_آل_خلیفہ_حکومت_کے_تشدد_پسندانہ_اقدامات
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے مخالفین کو دبانے، انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری اور اس ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے مخالفین کو دبانے، انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری اور اس ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دائرے میں آل خلیفہ حکومت بحرین کے شیعوں اور علمائے کرام کے خلاف اپنی تشدد پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ظالم شاہی حکومت نے بحرین کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی حامی تنظیم کے سرکردہ رہنما اور معروف عالم دین شیخ میثم السلمان کو باز پرس کے لئے سیکورٹی اداروں کے دفتر طلب کرلیا ہے۔

اگر چہ آل خلیفہ حکومت نے اپنے اس اقدام کی وجہ بیان نہیں کی ہے، لیکن چار ماہ قبل آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے بزرگ عالم دین اور شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسح قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے ان کے درجنوں حامی علمائے کرام کو گرفتار کرلیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں آل خلیفہ حکومت نے اپنی تسلط پسندانہ پالیسیوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے تحت بحرین کے معروف علمائے کرام اور سرگرم سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آل خلیفہ حکومت کے اس رویّہ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ حکومت نہ صرف سیاسی آزادیوں کی مخالف ہے بلکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق منجملہ مذہبی و سماجی آزادیوں سے محروم کیئے ہوئے ہے۔

آل خلیفہ حکومت کی عوام کے  شہری  اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی اقدامات نے عالمی رائے عامہ کے سامنے اس حکومت کے مکرہ چہرے کو آشکارہ کردیا ہے۔

ہر سال ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی آل خلیفہ حکومت کے کارندے عزاداری سیدالشہداء کے مراسم پر حملے شروع کردیتے ہیں۔

آل خلیفہ حکومت نے بارہا بحرین کے عوام کے اسلامی مقدسات کی توہین کے علاوہ عاشورائے حسینی کے پرچموں پر حملے کے ساتھ دسیوں مسجد و امام بارگاہوں کو مسمار کردیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت اپنے استبدادی طرز حکومت کے ساتھ بحرین کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

یہ حکومت بحرین کے عوام کے مذہبی اعتقادات کو نشانہ بناتے ہوئے اس کوشش میں ہے کہ عوام کے مذہبی اعتقادات کو کم اہمیت ظاہر کرنے کے ساتھ ایک حد تک عوام کو اپنی تسلط پسندانہ پالیسیوں کو قبول کرنے پر مجبور کرے۔

لیکن بحرین کے عوام کی مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنے پر مبنی آل خلیفہ حکومت کے اقدامات اور مذہبی مقدسات کی توہین جیسی کارروائیوں کے باوجود عوام میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احساسات میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پہلے سے زیادہ سرگرم نظر آتے ہیں۔

اس راہ میں بحرین کے عوام کی استقامت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اسلامی شعائر کی بے حرمتی پر مبنی آل خلفیہ حکومت کے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔