افغان فوج کی وسیع کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/annalys-i278204-افغان_فوج_کی_وسیع_کارروائیاں
ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کی فوج حملوں میں پہل کرکے مخالف مسلح گروہوں بالخصوص طالبان کو شکست دینا چاہتی ہے کیونکہ یہ گروہ عام طور سے بہار کے موسم میں افغاں فوج کے خلاف حملے کرتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی وسیع کارروائیاں

ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کی فوج حملوں میں پہل کرکے مخالف مسلح گروہوں بالخصوص طالبان کو شکست دینا چاہتی ہے کیونکہ یہ گروہ عام طور سے بہار کے موسم میں افغاں فوج کے خلاف حملے کرتے ہیں۔

 

اسی وجہ سے افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خالد کے نام سے مسلح گروہوں کے خلاف فوجی کاروائیاں شروع ہوچکی ہیں۔

نجیب دانش نے کہا کہ یہ فوجی کاروائیاں پہلی بار ان علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جہاں طالبان اور دیگر مسلح گروہ زیادہ سرگرم عمل ہیں۔ افغانستان کی قومی پولیس اور فوج کی یہ کارروائیاں طالبان، دہشت گرد گروہوں داعش اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف شروع کی گئی ہیں۔ یہ کاروائیاں مختلف علاقوں میں کامیاب رہی ہیں اور ان میں  طالبان کے کئی کمانڈر مارے گئے ہیں۔

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے حملوں میں پہل کرکے مخالف مسلح گروہوں کو تنظیم نو کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ افغان فوج اور قومی پولیس تشدد پسند اور دہشتگرد گروہوں کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس سے افغانستان میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

دہشت گردوں کے خلاف افغان فوج کے حملے، مختلف علاقوں بالخصوص کابل میں فوجی اسپتال پر طالبان کے حملوں کے پیش نظر نہایت اہمیت اختیار کرجاتے ہیں اور ان حملوں سے جس طرح مخالف مسلح گروہوں کو شدید نقصان پہنچے گا یہ حملے افغان فوج کے حوصلے بلند کرنے میں بھی موثر واقع ہونگے اور ان کی خود اعتمادی بڑھے گی۔

ایسا لگتا ہے کہ تیرہ صوبوں میں خالد کے نام سے شروع کی جانے والی افغان فوج اور پولیس کی وسیع فوجی کاروائیاں ایک طرح سے مغرب کے حلقوں کا جواب ہیں جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز تشدد پسند اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی ہیں۔ افغانستان کی فوج دراصل ایسی نسل اور لوگوں سے تعلق رکھتی ہے جنہوں نے سابق سوویت یونین کی سرخ فوج سے مقابلہ کرکے اسے شکست دی ہے اس کے علاوہ افغانستان کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کے دشمنوں کو شکست کا مزہ چکھایا ہے۔

جارح بیرونی دشمنوں کے خلاف افغان قوم کے جذبات برطانوی سامراج اور جارحین کی شکست کا سبب بنے ہیں اور اب افغان فوج نے اپنی تازہ کامیابیوں سے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہوں سے مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائیوں کی حامل ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے افغاں فوج طالبان اور دہشتگرد گروہوں کو شکست دی سکتی ہیں۔